اگر فیشن کی دنیا کا کوئی مستقل حصہ ہے تو وہ ڈینم ہے ،جو ہر دور میں نیا روپ لے لیتا ہے مگر کبھی آوٹ آف فیشن نہیں ہوتا ہے۔

2025 میں جینز ایک بار پھر فیشن کی دنیا پر چھائی ہوئی ہے۔ اس بار صرف نیلے رنگ میں نہیں، بلکہ بیگی، کرپڈ، براؤن اور ونٹیج اسٹائلز ہر ایک کی وارڈروب کا حصہ بن رہے ہیں۔

فیشن یا بیماری؟ اسکنی جینز صحت کے لیے خطرہ بننے لگی

اگر جینز کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو اس کی شروعات 19ویں صدی میں ہوئی جب امریکی مزدوروں کو سخت اور مضبوط کپڑے کی ضرورت تھی۔ ایک جرمن نژاد امریکی تاجر لیوائی اسٹراس نے 1873 میں پہلی جینز متعارف کروائی جو اصل میں مزدوروں کے لیے بنائی گئی تھی۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہی مزدوروں کی پینٹ نوجوانوں کے اسٹائل کی علامت بن گئی۔

1950 کی دہائی میں ہالی ووڈ اسٹارز جیمز ڈین اور مارلن برانڈو نے جب جینز پہنی، تو یہ عالمی فیشن کا حصہ بن گئی۔ آج جینز صرف ایک لباس نہیں بلکہ کلچر، کمفرٹ اور خود اعتمادی کی علامت ہے، جو ہر نسل کے انداز میں فٹ بیٹھتی ہےاور ہر عمر اور طبقے کے لوگوں کے استعمال میں ہے۔

خواتین جینز کیسے خریدیں؟ منفرد دکھنے کیلئے مختلف اقسام سے واقفیت ضروری

اس سیزن کا فیشن فوکس ہے سادگی، پائیداری، اور آرام دہ انداز۔ ایسی جینز جو ہر موقع کے لیے موزوں ہوں، چاہے وہ آفس ہو یا ویک اینڈ آؤٹنگ۔ ہم آپ کے لیے لائے ہیں وہ 5 ٹاپ ٹرینڈنگ ڈینمز جو اسٹائل، قیمت اور معیار، تینوں لحاظ سے بہترین ہیں۔

میکس : کرپڈ کلاسک اسٹائل

سادگی میں خوبصورتی تلاش کرنے والوں کے لیے میکس کی کرپڈ جینز بہترین انتخاب ہے۔ 100 فیصد کاٹن سے بنی یہ جینز روزمرہ پہننے کے لیے آرام دہ ہے اور اس کا نو فِیڈ ڈیزائن اسے ہر موقع کے لیے موزوں بناتا ہے۔ اس کی خاص بات وہ لمبائی جو آپ کے جوتوں کو نمایاں کرتی ہے۔

کرپڈ جینز اسنیکرز کے ساتھ بہترین لگتی ہے۔

ماسٹ اینڈ ہاربر براؤن ٹرینڈ

رواں برس رنگین جینز کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماسٹ اینڈ ہاربر کی براؤن جینز نرم کپڑے، کلاسک فِٹ اور منفرد رنگ کی بدولت فیشن کی نئی علامت بن چکی ہے۔ اس کا ارتھ ٹون کلر نہ صرف منفرد ہے بلکہ ہر رنگ کے ٹاپ کے ساتھ جچتا ہے۔

امریکن ایگل آؤٹ فٹرز

87 فیصد کاٹن اور 13 فیصد رری سائیکلڈ کاٹن سے تیار کردہ یہ جینز نہ صرف پائیدار بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔اگر آپ فیشن کے ساتھ معیار بھی چاہتے ہیں تو یہ جینز آپ کے لیے ہے۔ ہلکی فیڈنگ اور نرم کپڑے کے ساتھ یہ جینز برسوں تک پہننے کے قابل ہے۔

ایس ایف جینز بائی پینٹالونز

کلاسک اسٹریٹ فٹ جینز سادگی کا بہترین مظہر ہے، ان خواتین کے لیے جو روزمرہ کے ساتھ اسٹائل بھی برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ میڈ رائز ویسٹ، صاف رنگ اور ہلکی اسٹریچنگ کے ساتھ یہ جینز ہر موقع پر فٹ بیٹھتی ہے۔ چاہے آپ اسے کُرتی، ٹی شرٹ یا ہوڈی کے ساتھ پہنیں، اس کا میڈ رائز ویسٹ ہر اسٹائل میں جچتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

ڈائر: بیگی بلیو ری وائیول

بیگی جینز کا فیشن ایک بار پھر واپس آ چکا ہے اور ڈائر نے اسے مزید جدید روپ دیا ہے۔ 100 فیصد کاٹن، آرام دہ کٹ، اور چھ جیبوں والا یہ ڈیزائن اسٹائل اور سہولت دونوں فراہم کرتا ہے۔ بیگی جینز اوور سائز شرٹس یا جیکٹس کے ساتھ فیشن اسٹیٹمنٹ بن جاتی ہے۔

چاہے ورک ڈے ہو یا ویک اینڈ آؤٹنگ، ایک اچھی جینز ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters