بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اب بڑی اسکرین پر بطور ہدایت کار قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز ”دی بیڈز آف بالی وڈ“ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ اب آریان خان اپنے اگلے پروجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں اور بڑے پردے کے لیے ایک نئی فلم بنانے جا رہے ہیں ۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اپنے دوسرے پروجیکٹ پر 2026 میں کام شروع کریں گے۔ اس فلم کی کہانی اور کاسٹ ابھی راز میں رکھی گئی ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان شامل نہیں ہوں گے۔

’بوڑھے لوگ معاشقہ چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں‘: اکشے کمار کی اہلیہ نے یہ جملہ کیوں کہا؟

ذرائع کے مطابق آریان چاہتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے نام سے کامیابی حاصل کریں، تاکہ بعد میں اپنے والد شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں شامل کر سکیں۔ آریان اور شاہ رخ نے ایک مشترکہ فلم کا آئیڈیا بھی تیار کر لیا ہے، جس پر 2027 میں باقاعدہ کام شروع ہونے کی امید ہے۔

فی الحال آریان خان اپنی دوسری فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل کر رہے ہیں، جس کے بعد اس کی کاسٹنگ شروع ہوگی۔

شاہ رخ خان کی بات کی جائے تو وہ اس وقت ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم ”کنگ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 2026 میں ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں؟

اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا خان بھی ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اسپین، دبئی اور ممبئی سمیت کئی ممالک میں ہو رہی ہے۔

فلمی شائقین آریان خان کے بڑے پردے پر ڈیبیو اور مستقبل میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے ممکنہ اشتراک کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے، آریان کی سیریز ”دی بیڈز آف بال وڈ“ میں شاہ رخ خان کے صرف چند منٹ کے مختصر کردار نے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔

More

Comments
1000 characters