ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کچھ عام سبزیاں ایسی ہیں جو سردیوں میں یورک ایسڈ کی سطح بڑھا کر جوڑوں کی تکلیف میں اضافہ کر سکتی ہیں، لہٰذا ان سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔
سردی کے موسم میں اکثر لوگ جوڑوں میں درد، سوجن اور اکڑن کا شکار ہو جاتے ہیں، اور یہ مسئلہ خاص طور پر ان افراد میں بڑھ جاتا ہے جن کے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو۔
ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل جسم میں پیورین کے ٹوٹنے سے بنتا ہے اور اگر گردے اسے صحیح طریقے سے خارج نہ کریں تو یہ جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمع ہو کر درد اور سوجن پیدا کر دیتا ہے۔
کیا روزانہ چاول کھانے سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں؟
ایسے مریضوں کو سردیوں میں کچھ خاص سبزیوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ سبزیاں نہ صرف یورک ایسڈ کی سطح بڑھا سکتی ہیں، بلکہ بعض اوقات گردوں میں پتھری، جوڑوں میں اکڑن اور جسمانی سوجن کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
اگرچہ یہ سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہیں، لیکن یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سی سبزیاں ہیں جن سے یورک ایسڈ کے مریضوں کو دور رہنا چاہیے۔
پالک
پالک میں پیورین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ سردیوں میں یورک ایسڈ کے مریضوں کو پالک زیادہ کھانے سے گٹھیا، جوڑوں کا درد اور گردے کی پتھری جیسی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
لال مرچ پاوڈر کے زیادہ استعمال کے سائیڈ افیکٹس
پھول گوبھی
پھول گوبھی بھی پیورین سے بھرپور سبزی ہے۔ زیادہ کھانے سے جوڑوں میں سوجن اور درد بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر ان مریضوں میں جو پہلے ہی یورک ایسڈ کے شکار ہیں۔
بینگن
بینگن یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں سوزش اور اکڑن بڑھانے والا کھانا سمجھا جاتا ہے۔
مٹر
مٹر میں پیورین کی مقدار زیادہ ہے۔ سردیوں میں اس کا زیادہ استعمال جوڑوں میں درد اور گھٹیا کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔
آلو
آلو اگر زیادہ کھایا جائے یا تلا ہوا ہو تو جسم میں سوزش بڑھا سکتا ہے۔ اس سے وزن اور انسولین لیول بھی بڑھ سکتا ہے، جو بالآخر یورک ایسڈ کے توازن پر اثر انداز ہوتا ہے۔
گھٹنے میں مسلسل درد کو ’ایروبک‘ سے کیسے ختم کریں؟
احتیاطی تدابیر
یورک ایسڈ کے مریض سبزیوں میں ایسی چیزیں شامل کریں جن میں پیورین کم ہو، جیسے: لوکی، کدو، تورئی، کھیرے۔
زیادہ پانی پئیں تاکہ یورک ایسڈ جسم سے خارج ہو سکے۔
لال گوشت، دالوں اور زیادہ پروٹین والی خوراک کو محدود کریں۔
ہلکی ورزش کریں تاکہ جوڑوں کی سوجن کم ہو اور درد میں ریلیف ملے۔
سردیوں میں اپنے کھانے کی عادات پر توجہ دیں، خاص طور پر اگر آپ یورک ایسڈ یا جوڑوں کے درد کے شکار ہیں۔ ان سبزیوں سے پرہیز اور ہلکی ورزش آپ کو جوڑوں کی تکلیف سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
























