بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری وکی کوشل نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو شیئر کی۔ جس میں ایک نیلے رنگ کی بیبی کیریج کے ساتھ ٹیڈی بیئر بھی دکھایا گیا ہے۔

کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر وکی کوشل کا ردعمل

نوٹ میں لکھا ہے،’ہمارا خوشیوں بھرا گفٹ آ گیا ہے۔ بے پناہ محبت اور شکرگزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش 7 نومبر 2025 بتائی ہے۔

خبر شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی مداحوں اور دوستوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پریانکا چوپڑا، اداکارہ راکُل پریت سنگھ، گلوکارہ نیٹی موہن، ارجن کپور، کرینہ کپور خان اور پرینیٹی چوپڑا سمیت کئی بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پر مبنی تبصرے کیے گئے ۔

کترینہ کیف امبانی کی سنگیت میں کیوں شامل نہیں ہوئیں, وکی کوشل نے انکشاف کردیا

43 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل نے ستمبر میں اپنی حمل کی خبر سب کے ساتھ شئیر کی تھی۔

دونوں نے 2021 میں راجستھان کے خوبصورت مقام سِکس سینسز فورٹ بارورا میں شادی کی تھی۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔

کترینہ نے اپنی حمل کے دوران زیادہ عوامی نظر نہ آنے کی کوشش کی، جبکہ وکی اکثر سوشل اور فلمی تقریبات میں نظر آتے رہے۔

کترینہ کیف کی آخری فلم ’میری کرسمس‘ تھی جس میں وہ وجے سیٹھپتی کے ساتھ نظر آئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کترینہ اب طویل میٹرنٹی بریک لیں گی تاکہ زندگی کے اس نئے مرحلے کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

دوسری جانب وکی کوشل اس سال ’چھاوا‘ میں نظر آئے، جو 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہے۔ اگلی فلم میں وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ’لو اینڈ وار‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

More

Comments
1000 characters