اب وقت آگیا ہے کہ رضائیاں اور کمبل الماریوں سے باہر آنا شروع ہو جائیں گے۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لمبے عرصے تک بند رہنے کے بعد ان سے ایک عجیب سی بُو آنے لگتی ہے اور نمی بھی محسوس ہوتی ہے۔
اگر آپ کی رضائیوں یا کمبل سے بھی ایسی ہی بو آرہی ہے تو فکر کی بات نہیں۔ یہاں چند آسان دیسی ٹوٹکے ہیں جو نہ صرف رضائیوں کو نئی چمک دیں گے، بلکہ اس کی بُو بھی منٹوں میں ختم ہوجائے گی۔
دھوپ میں سکھادیں
رضائیوں اور کمبلوں کو کھلی جگہ پر تیز دھوپ میں 4 سے 5 گھنٹے تک پھیلا دیں۔ سورج کی کرنیں نمی اور جراثیم دونوں کو ختم کر دیتی ہیں، جس سے رضائیوں میں تازگی لوٹ آتی ہے۔
سردیوں میں روزانہ کتنی مونگ پھلی کھانی چاہیے؟
بیکنگ سوڈا کا کمال
رضائیوں پر ہلکا سا بیکنگ سوڈا چھڑک کر 2-3 گھنٹے کے لیے باہر رکھ دیں، پھر اسے ہلکے ہاتھوں سے جھاڑ لیں یا ویکیوم کلینر سے صاف کریں۔ بیکنگ سوڈا بدبو کو فوراً جذب کر لیتا ہے۔
نیم کے پتوں کا استعمال
نیم کے خشک پتے قدرتی اینٹی بیکٹیریل اور کیڑے مار خصوصیات رکھتے ہیں۔ انہیں رضائیوں کے اندر رکھنے سے نمی، بدبو اور جراثیم سب دور رہتے ہیں، اور رضائیاں فریش رہتی ہے۔
سردیوں میں یورک ایسڈ بڑھانے والی 5 سبزیاں، جن سے پرہیز ضروری ہے
پودینے کے پاؤچ
کپڑے کی چھوٹی تھیلیوں میں پودینے کے پتے بھر کر رضائیوں کے کونوں میں رکھ دیں۔ اس سے خوشبو بھی آئے گی اور مچھر و کیڑے بھی بھاگ جائیں گے۔ یہ قدرتی خوشبو رضائیوں اور کمبلوں کو دیر تک تازہ رکھتی ہے۔
سرکہ کا اسپرے
آدھا کپ سفید سرکہ ایک کپ پانی میں ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں۔ رضائیوں پر ہلکا اسپرے کریں اور دھوپ میں سکھا لیں۔ سرکہ جراثیم ختم کرنے اور بُو دور کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔
چارکول پاؤچ
ایکٹویٹڈ چارکول ساری بدبو جذب کر لیتا ہے۔ یہ ایک آزمودہ اور دیرپا حل ہے۔
ان آسان دیسی طریقوں سے آپ کی پرانی رضائیاں نئی جیسی لگنے لگے گی۔ نہ بُو، نہ نمی، صرف تازگی اور سکون بھری نیند آپ کی منتظر ہے۔
























