مشہور کلینیکل سائیکالوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان بالآخر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ڈاکٹر نبیحہ کا نکاح اُن کے قریبی دوست اور ساتھی حارث کھوکھر کے ساتھ ہوا۔
اپنے بے باک بیانات اور منفرد نظریات کے باعث مشہور ہو نے والی شخصیت ڈاکٹر نبیحہ نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اُن کا نکاح سوشل میڈیا پر ایک بڑی خبر بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نکاح کی تقریب نہایت سادگی سے مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود نکاح پڑھایا۔ تقریب میں چند قریبی دوست، میڈیا کے افراد اور مشہور شخصیات، جن میں فرح اقرار بھی شامل تھیں، نے شرکت کی۔
ڈاکٹر نبیحہ کی بات پکی ، دوسری شادی کا اعلان
نکاح کے موقع پر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا خصوصی طور پر تیار کیا ہوا آف وائٹ رنگ کا نفیس عروسی لباس زیبِ تن کیا تھا۔ ان کا یہ جوڑا تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا بتایا جا رہا ہے، جبکہ اُن کے قیمتی جیولری سیٹ کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
دلہا حارث کھوکھر نے بھی آف وائٹ شیروانی اور قلا پہن کر اپنی دلہن کے ساتھ ٹوئننگ کی۔ دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ مولانا طارق جمیل خود اُن کا نکاح پڑھائیں گے۔ اُن کے مطابق، ’مولانا صاحب نے خود خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ دو دن کے اندر ہمارا نکاح پڑھائیں گے، اور پھر اسی طرح اچانک ہی سب کچھ انجام پایا۔‘
عاصم اظہر کی سالگرہ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ’میرب پر ترس آرہا ہے‘
ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے مطابق، ولیمہ کی تقریب ایک ماہ بعد منعقد کی جائے گی، جسے وہ ”سوشل میڈیا کی سب سے وائرل شادی“ قرار دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی انسٹاگرام اور فیس بک پر مبارکبادوں کا طوفان آگیا۔ مداحوں نے جوڑے کے لیے خوشیوں بھری زندگی اور کامیابیوں کی دعائیں کیں۔
اکتوبر 2025 کے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نےکہا تھا کہ انہوں نے جوانی میں خود سے 15 سال بڑے شخص سے شادی کی تھی اور شوہر کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اب انہیں بیس سال کی عمر جیسی محبت ملی ہے اور وہ جلد نئی زندگی شروع کرنے والی ہیں۔
























