بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما طویل عرصے بعد اپنی نئی فلم ”چکدا ایکسپریس“کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم مشہور بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ایک بایوپک ہے۔

مڈڈےکی ایک رپورٹ کے مطابق،انوشکا نے اس فلم کی شوٹنگ 2022 میں مکمل کر لی تھی اور فلم کو 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم اب تک فلم ریلیز نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی بڑی وجہ نیٹ فلکس اور پروڈکشن ٹیم کے درمیان تخلیقی اختلافات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس کے اعلیٰ حکام فلم کے اندازِ پیشکش سے مطمئن نہیں تھے، جبکہ پروڈکشن ہاؤس نے بجٹ سے زیادہ اخراجات کر دیے۔ ان وجوہات کی بنا پر منصوبہ کئی سال سے رکا ہوا ہے۔

آریان کا بڑی اسکرین پر ڈیبیو، والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ

حال ہی میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد، فلم چکدا ایکسپریس ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ فلم کی ٹیم نے نیٹ فلکس انڈیا کے اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھ کر فلم ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کے پاس چکدا ایکسپریس کے حقوق موجود ہیں اور اب فلم پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ چند اضافی کام کے بعد فلم کو اسی ماہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

’بوڑھے لوگ معاشقہ چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں‘: اکشے کمار کی اہلیہ نے یہ جملہ کیوں کہا؟

اداکارہ انوشکا شرما، جو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ ہیں، اس وقت اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ دونوں 2024 میں بھارت سے منتقل ہوئے تھے، تاہم کام کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً بھارت آتے رہتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

انوشکا شرما کو آخری بار 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “زیرو” میں دیکھا گیا تھا۔ اگر چکدا ایکسپریس ریلیز ہو جاتی ہے تو یہ انوشکا کے فینز کے لیے سات سال بعد اسکرین پر بڑی واپسی ہوگی۔

چکدا ایکسپریس ایک اسپورٹس ڈراما فلم ہے جو جھولن گوسوامی کے غیر معمولی کرکٹ سفر اور جدوجہد کو اجاگر کرتی ہے۔ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی اور شائقین اس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters