جیسے ہی سردیوں کا آغاز ہوتا ہے، نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی عام بیماریاں بچوں بوڑھوں سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔ بڑے افراد اپنی دیکھ بھال کر لیتے ہیں، مگر چھوٹے بچے اپنی تکلیف بیان نہیں کر پاتے۔ نتیجتاً وہ چڑچڑے، بے چین اور نیند کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ سردی کے اثرات سے محفوظ رہے، تو ایک آسان گھریلو تیل آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ یہ تیل نہ صرف نزلہ و کھانسی سے بچاتا ہے بلکہ جسم کو گرم رکھ کر مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
تیل بنانے کا طریقہ
یہ تیل بنیادی طور پر سرسوں کے تیل سے تیار کیا جاتا ہے، مگر چند قدرتی اجزاء شامل کرنے سے اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
بچوں کو الرجی سے بچانے کے لیے مونگ پھلی کب کھلائی جائے؟
اجزاء
سرسوں کا تیل – آدھا کپ
لہسن – 5 سے 6 جوئے
میتھی کے دانے – ایک چمچ
ہینگ – چٹکی بھر
اجوائن – آدھا چمچ
ترکیب
ایک پتیلی میں سرسوں کا تیل ہلکی آنچ پر گرم کریں۔
اس میں لہسن، میتھی کے دانے، ہینگ اور اجوائن شامل کریں۔
تمام اجزاء کو ہلکا سنہری ہونے تک پکائیں۔
جب تیل خوشبو دار ہو جائے، اسے ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔
اب آپ کا سردی سے بچاؤ کا قدرتی تیل تیار ہے۔
5 عام غذائیں جو بچوں کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں
تیل لگانے کا صحیح طریقہ
یہ تیل رات کے وقت بچے کو سونے سے پہلے لگائیں۔
تیل کو ہلکا سا نیم گرم کریں۔
بچے کے پاؤں کے تلووں، ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور سینے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔
اس کے بعد بچہ سکون سے سو جائے گا اور اسے جسم میں گرمی اور راحت محسوس ہوگی۔
چند دن کے مستقل استعمال سے نزلہ، کھانسی اور بلغم کی شکایت میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
تیل کے فوائد
سرسوں کا تیل: اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے، جو وائرس اور فنگل انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
میتھی کے دانے: جسم کو گرم رکھتے اور کھانسی میں سکون پہنچاتے ہیں۔
ہینگ: نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہے اور سانس کی تکلیف کم کرتی ہے۔
لہسن: قدرتی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا اور جسم کو جراثیم سے بچاتا ہے۔
اجوائن: بلغم ختم کرنے اور سینے کی جکڑن میں فوری آرام دینے میں مؤثر ہے۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں روزانہ رات کے وقت یہ تیل لگانے سے بچے کو نزلہ و زکام سے تحفظ ملتا ہے، مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بچے کو گرمی، سکون اور بہتر نیند حاصل ہوتی ہے۔
























