معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ، اداکارہ زرین خان، طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز ممبئی میں اپنے گھر میں جان کی بازی ہار گئیں۔ زرین خان کی عمر 81 سال تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں ہندو روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہبی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا، جبکہ بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن اور سوزین کے رشتہ دار بھی وہاں موجود تھے۔

ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین یہ جاننے میں دلچسپی لے رہے تھے کہ آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کی گئیں؟

سوزین خان اور زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

رپورٹس کے مطابق، زرین خان ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور شادی سے قبل ان کا نام زرین کترک تھا۔ سنجے خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنا سرنیم خان کر لیا، لیکن انہوں نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا۔ اسی وجہ سے ان کے خاندان نے ان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق ادا کیں۔

AAJ News Whatsapp

آخری رسومات میں بالی وڈ کے کئی معروف شخصیات جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول نے بھی شرکت کی۔

زرین خان نے شادی سے پہلے بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کیا، جن میں ’تیرے گھر کے سامنے‘ اور ’ایک پھول دو مالی‘ شامل ہیں۔ ان کی سنجے خان سے پہلی ملاقات 14 سال کی عمر میں ان کی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے ہوئی اور 1966 میں دونوں نے شادی کر لی۔ زرین اور سنجے خان کے چار بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان ہیں۔

بھارتی فلم ’KGF‘ کے مشہور اداکار انتقال کرگئے

انہوں نے اسکرین کے پیچھے انٹیریئر ڈیزائن اور کاروباری شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں اور کافی شہرت حاصل کی۔ زرین خان اپنی محبت، ہمت اور خاندان کے لیے لگاؤ کی وجہ سے نہ صرف بالی وڈ بلکہ عوام میں بھی ایک محترم شخصیت کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

More

Comments
1000 characters