ایک کم عمر فلسطینی بچہ نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے سب کے دل جیت رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ننھا بچہ سفید قمیض، سیاہ پتلون اور چہرے پر بنائی گئی داڑھی کے ساتھ ایک خیمے سے باہر آتا ہے جبکہ لوگ اس کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

یہ منظر کسی عام جشن کا نہیں بلکہ امید، ہنسی اور سیاسی شعور کا امتزاج بن چکا ہے۔ بچہ اپنے مداحوں سے ہاتھ ملاتا ہے اور بعد میں ایک شخص اسے کندھوں پر اٹھا لیتا ہے، جس کے بعد تالیوں اور نعروں کی گونج پورے علاقے میں سنائی دیتی ہے۔

ماں ہندو باپ مسلم، نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کون ہیں؟

ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں لکھا گیا ہے: ”ملیے غزہ کے ننھے ظہران ممدانی سے! تیم نے کہا کہ وہ بالکل آپ جیسا بننا چاہتا ہے۔ سب میئر ممدانی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔“

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ”کاش ظہران یہ ویڈیو دیکھ سکیں، یہ بچہ تو کمال ہے۔“

دوسرے نے کہا، ”یہ دیکھ کر دل خوش ہوگیا، اللہ اس بچے کو سلامت رکھے۔“

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟

کئی صارفین نےظہران ممدانی کو ٹیگ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے کی ویڈیو دیکھیں اور اسے جواب دیں۔ کسی نے لکھا: ”یہ صرف ایک ویڈیو نہیں، بلکہ امید کی جھلک ہے۔ ظہران نے اس بچے کو خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔“

ظہران ممدانی نے حال ہی میں نیویارک کی تاریخ رقم کی ہے، وہ شہر کے پہلے جنوبی ایشیائی نژاد میئر بن گئے ہیں۔ ان کی کامیابی کو نہ صرف ایک سیاسی کامیابی بلکہ ایک سماجی اور علامتی فتح کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر تارکینِ وطن اور فلسطینیوں کے حامی حلقوں میں ان کی جیت کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

AAJ News Whatsapp

اپنی انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے بارہا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ ”فلسطین کا معاملہ میری شناخت کا ایک بنیادی حصہ ہے۔“

ان کی تقاریر میں انسانی حقوق، انصاف اور امن کے لیے آواز بلند کرنا مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔

ماضی کے ریپر ظہران ممدانی عرف ’چھوٹی الائچی‘ کا اپنی نانی پر گانا مشہور کیوں ہوا؟

ظہران ممدانی نے قبل ازیں کامیابی کے بعد مشہور مزاحیہ فنکار رامی یوسف کے شو میں فلسطینی کارکن محمود خلیل کے ساتھ شرکت بھی کی تھی، جنہیں ٹرمپ دور میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غزہ کے اس ننھے ”ظہران ممدانی“ کی ویڈیو نے دنیا بھر میں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ قیادت کی اصل روح محض اقتدار نہیں بلکہ حوصلہ، انسانیت اور تحریک ہے۔

یہ محض ایک بچے کی مسکراہٹ نہیں، بلکہ اس پیغام کی جھلک ہے کہ سیاست صرف طاقت نہیں بلکہ امید کا دوسرا نام بھی ہوسکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters