ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر سال بہت کچھ نیا ہوتا ہے، اور آئی فون تو ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ صارفین کے لیے یہ صرف ایک فون نہیں بلکہ جدت، ڈیزائن اور طاقت کا امتزاج ہوتا ہے۔ جیسے ہی ایپل نئے ماڈلز متعارف کراتا ہے، شائقین میں تجسس اور افواہوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

آئی فون 18 کے بارے میں خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ہر نیا لیک یہ بتاتا ہے کہ ایپل کچھ نیا سوچ رہا ہے، چاہے وہ ڈیزائن ہو، کیمرا یا ٹیکنالوجی کی چھوٹی بڑی اپگریڈز۔ آئیے جانتے ہیں کہ آئی فون 18 کیا پیش کر سکتا ہے۔

خبر گرم ہے کہ آئی فون 18 پرو اور متوقع آئی فون فولڈ ستمبر 2026 میں آ سکتے ہیں جبکہ بنیادی آئی فون 18 اور نیا آئی فون 18e موسمِ بہار 2027 تک نہیں آئیں گے۔ لگتا کچھ یوں ہے کہ یہ ایپل کی کوشش ہو سکتی ہے کہ زیادہ لوگ مہنگے پرو ماڈلز خریدیں، لیکن کیا اس سے بنیادی فون کے شائقین صبر کر پائیں گے۔

ابھی تک قیمتیں نہیں آئیں، لیکن توقع ہے کہ وہ آئی فون 17 کے برابر رہیں یعنی بنیادی ماڈل 799 ڈالر، اور پرو ماڈل 1,099 ڈالر۔

ڈیزائن کے حوالے سے آئی فون پرو 18 میں پچھلا گلاس شفاف ہو سکتا ہے لیکن فون کے سائز وہی رہیں گے۔

  • آئی فون 18 اور 18 پرو 6.3 انچ
  • آئی فون ایئر ٹو 6.5 انچ
  • آئی فون 18 پرو میکس 6.9 انچ

اس کے ساتھ ہی سامنے کی طرف فیس آئی ڈی چھوٹا ہو سکتا ہے یا انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی ہو سکتا ہے، جس سے صرف ایک چھوٹا پنچ ہول کیمرہ دکھے گا۔ نئے رنگوں کی امید ہے، جو ممکنہ طور پر براؤن، پرپل اور برگنڈی ہوسکتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

تمام ماڈلز میں 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرا (آئی فون 18e کے علاوہ)۔ پرو اور پرو میکس میں ویری ایبل اپرچر سسٹم، جو روشنی کے حساب سے تصاویر بہتر بنائے گا۔ اس کے علاوہ کیمرا کنٹرول بٹن سادہ ہو سکتا ہے، مگر پریشر سینسیٹو فنکشن رہنے کا امکان ہے۔

اب تک کا سب سے پتلا آئی فون متعارف، نئے فیچرز کیا ہیں؟

ابھی سب کچھ ابتدائی خبریں ہیں، لیکن آئی فون 18 کے بارے میں کافی دلچسپ چیزیں سننے کو مل رہی ہیں۔ بنیادی ماڈل کی تاخیر 2027 تک صارفین کے لیے صبر کا امتحان ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر ’پرو‘ اور ’فولڈ‘ پہلے مارکیٹ میں آ جائیں۔

More

Comments
1000 characters