بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن ایک مرتبہ پھر اپنے سخت رویے کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں انہیں فوٹوگرافرز سے سخت لہجے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل کلپ کے مطابق جیا بچن کسی تقریب سے نکل رہی تھیں کہ پیچھے سے ایک فوٹوگرافر نے بلند آواز میں کہا ”بائے میم“۔ یہ جملہ اداکارہ کو ناگوار گزرا اور وہ فوراً رک کر پاپارازی کی جانب متوجہ ہوئیں۔ جیا بچن نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا، ”آپ لوگ تصویر لیں لیکن بدتمیزی نہ کریں۔“

اس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافرز کو مزید جھاڑ پلاتے ہوئے کہا، ”چپ رہو، منہ بند رکھو… بس! اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔“

جیا بچن ماضی میں بھی میڈیا کی بے جا مداخلت اور غیر ضروری تبصروں پر اعتراض کرتی رہی ہیں، اور اس بار بھی ان کی ناخوشگوار کیفیت واضح طور پر ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردِعمل دینا شروع کر دیا ہے۔ کچھ افراد نے اداکارہ کے سخت لہجے کو غیر ضروری قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ مسلسل فلیش لائٹس اور آوازوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی حدود کا احترام کیا جانا چاہیے۔

AAJ News Whatsapp

جیا بچن کی اس ویڈیو نے ایک بار پھر پاپارازی اور مشہور شخصیات کے درمیان طویل عرصے سے جاری بحث کو تازہ کر دیا ہے اور تبصروں کا سلسلہ سوشل میڈیا

More

Comments
1000 characters