مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار اداکارہ صبا قمر سے مبینہ دشمنی اور جلن پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پاکستان کی دو عالمی شہرت یافتہ اداکارائیں ماہرہ خان اور صبا قمر ہمیشہ سے فن اور شہرت کی بلندیوں پر ایک ساتھ سفر کرتی آئی ہیں۔ دونوں نے نہ صرف پاکستان میں بہترین کام کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں نے پاکستانی فنکاروں کے لیے عالمی سطح پر احترام اور پذیرائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا کے طعنوں نے نبیہہ خان کو رلادیا
سالوں سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے درمیان ایک سرد جنگ موجود ہے۔ اگرچہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کوئی برا بیان نہیں دیا، لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا کی گفتگو اکثر انہیں آمنے سامنے لا کھڑا کرتی رہی ہے۔ شائقین بھی اکثر اس بحث کا حصہ بنتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان میں سے کون بہتر ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے پہلی بار کھل کر اس مبینہ دشمنی پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ، وہ ذاتی طور پر صبا قمر کے کام کی بہت عزت کرتی ہیں۔
’دوبارہ یہی کروں گا‘: بھارتی پرچم لہرانے پر طلحہٰ انجم کا ناقدین کو جواب
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہمیشہ دو مضبوط اور کامیاب خواتین کو مقابلے میں دیکھنا چاہتی ہے، اسی لیے انہیں ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کردیا جاتا ہے اور یہ کہانی بنائی جاتی ہے کہ دونوں میں ناراضگی یا رقابت ہے۔
ماہرہ کے مطابق دونوں نے آج تک کسی مشترکہ منصوبے پر کام نہیں کیا، لیکن اگر کبھی وہ اکٹھے کسی پروجیکٹ کا حصہ بنیں تو وہ یقیناً شاہکار ثابت ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی طرف سے کبھی کوئی منفی جذبہ نہیں تھا اور وہ صبا قمر کے لیے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہیں۔
























