پاکستان کی سینئر اداکارہ، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنگیتا نے ماضی میں میرا اور سعود کے افیئر کی تصدیق کی ہے۔

سنگیتا نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر کے تجربات شیئر کیے، جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری کے پرانے زمانے کی چند دلچسپ اور چونکا دینے والی باتیں بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ، ’ ایک زمانے میں وہ اداکار سعود کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ طے شدہ وقت پر سعود کے سیٹ پر نہ پہنچنے پر وہ سخت برہم ہوئیں اور خود انہیں لینے پہنچ گئیں۔ ان کے مطابق وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ سعود اداکارہ میرا کے ساتھ موجود تھے۔‘

ماہرہ خان کی صبا قمر سے ’دشمنی‘ پر لب کشائی

سنگیتا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اندر داخل ہوئیں تو میرا گھبراہٹ میں کپڑوں کے ایک ڈھیر کے نیچے چھپ گئیں۔ ان کے مطابق، ’میرا اُس وقت سعود کو کسی دوسری اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنے دے رہی تھیں۔ کیونکہ میں نے فلم میں اداکارہ ریشم کو کاسٹ کیا تھا اور میرا چاہ رہی تھی کہ وہی سعود کی ہیروئن بنیں جس کی وجہ سے انہوں نے سعود کو روک کے رکھا تھا۔‘

AAJ News Whatsapp

سنگیتا نے کہا کہ وہ صورتحال دیکھ کر شدید غصے میں آ گئیں اور انہوں نے میرا کو ڈانٹا، پھر سعود کو فوراً سیٹ پر لے گئیں تاکہ شوٹنگ مکمل ہو سکے۔

یار دہے کہ ماضی میں بھی میرا اور سعود کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، تاہم، دونوں فنکاروں کی جانب سے ایسے کسی تعلق کی باضابطہ تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

More

Comments
1000 characters