آج کل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے، اگر آپ ایک دلہن بننے جا رہی ہیں یا اس شادی کے موسم میں اپنی خوبصورتی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں، تو آنکھوں میں رنگین کانٹیکٹ لینس لگوانے سے پہلے ایک بار ضرورسوچیں۔ گو حالیہ برسوں میں رنگین لینس کا رجحان بڑھا ہے، مگر یہ فوری خوبصورتی کا راز آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ نے کبھی پیشہ ورسے میک اپ کرایا ہے، تو اس نے یقینا آپ سے بھی رنگین لینس لگوانے کا سوال کیا گیا ہوگا، ظاہر ہے کہ اس کے لیے اضافی چارجز بھی ہوں گے۔ دلہنیں اکثر ان لینس کا تجربہ کرتی ہیں، کچھ اپنی مرضی سے، کچھ سماجی دباؤ کی وجہ سے اور کچھ میک اپ آرٹسٹس کے جھانسے میں آ کر۔

کاربوکسی تھراپی: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا موثرعلاج

اگر آپ نے سوشل میڈیا پر کسی میک اپ آرٹسٹ کو کلائنٹس کی آنکھوں میں لینس ڈالتے ہوئے دیکھا ہے، تو شاید آپ نے کچھ ویڈیوز ایسی دیکھی ہوں جن میں لینس لگاتے وقت صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اکثر، میک اپ آرٹسٹس دستانوں کے بغیر ہاتھوں سے آنکھ میں لینس ڈال دیتے ہیں اور کچھ ویڈیوز میں تو لینس کو کھول کر بغیر پیکیجنگ کے استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔

آنکھیں بہت نازک ہوتی ہیں اور ان پر صحیح طریقے سے توجہ نہ دی جائے تو نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اگر میک اپ آرٹسٹ آنکھوں میں ہاتھوں سے لینس ڈالے، تو اس سے آنکھوں میں بیکٹریا جا سکتے ہیں، جو انفیکشن یا دیگر مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈےکے مطابق کنسلٹنٹ اوپتھلمالوجی، گلینیگلز بی جی ایس اسپتال، بنگلور کی ڈاکٹر سکینیا میکانڈا سیواکہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو ”گیٹ ریڈی ود می“ ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں، وہ سب ڈاکٹرز کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں زیادہ تر بنیادی صفائی کے اقدامات نظرانداز کیے جاتے ہیں، جس سے لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ یہ سب کچھ بالکل معمولی اور محفوظ ہے، حالانکہ لینس کو صحیح طریقے سے لگانا اور ان کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

رنگین لینس کے استعمال سے ہونے والے مسائل

رنگین لینس استعمال کرنے کے بعد سب سے عام مسائل سرخی، خشکی اور جلن ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر میکانڈا سیوا نے مزید کہا، ”اگر لینس کو صحیح طریقے سے صاف نہ کیا جائے، تو اس میں بیکٹریا، میک اپ کا ریزیو، یا چھوٹے ذرات پھنس سکتے ہیں جو قرنیہ میں خراشیں، السر، یا انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔“

یہ سب کچھ بہت تیزی سے سنگین بھی ہو سکتا ہے۔ ایک برا قرنیائی انفیکشن تیزی سے بڑھ سکتا ہے اور مستقل طور پر نظر کو متاثر کر سکتا ہے۔

سردیوں میں ایلوویرا جلد کے مسائل کا قدرتی حل

آگاہی اور احتیاطی تدابیر

اگر آپ دلہن ہیں اور رنگین لینس آزمانا چاہتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔ بس تھوڑی احتیاط اور صفائی کے ساتھ، آپ اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر شیٹی کے مطابق، ”سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیشہ ہاتھ اچھی طرح دھو کر لینس کو لگایا جائے تاکہ کوئی بھی جراثیم آنکھوں میں نہ جائے۔“

AAJ News Whatsapp

اگر آپ اپنے میک اپ آرٹسٹ سے لینس لے رہی ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ چیک کریں کہ وہ صاف ہوں، پھٹے ہوئے نہ ہوں، اور ان لے استعمال کی میعاد ختم نہ ہو۔

رنگین لینس کے ساتھ ایک خوبصورت اور منفرد نظر حاصل کرنے کے لیے تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحیح صفائی، مناسب دیکھ بھال، اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرکے، آپ اپنی آنکھوں کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے آزما سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters