سردیوں میں، ہر گھر میں پانی گرم کرنے کے لیے گیزر یاہیٹنگ راڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیٹنگ راڈز کم قیمت والے ہونے کی وجہ سے اکثر گھروں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن جب یہ راڈ پرانا ہو جاتا ہے، تو اس پر ایک سفید تہہ جمنے لگتی ہے جو پانی گرم کرنے میں وقت لگاتی ہے اور بجلی کا بل بھی بڑھا دیتی ہے۔
بعض افراد اس تہہ کو صاف کرنے کے لیے راڈ کو کھرچنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے اکثر راڈ خراب ہو جاتا ہے یا تہہ پوری طرح صاف نہیں ہوتی۔
سردیوں میں ہاتھوں کی خشکی سے نجات کا آسان اور مؤثر طریقہ
پانی کے ہیٹنگ راڈ پر یہ سفید تہہ دراصل کیلشیم اور میگنیشیم کے ذرات ہوتے ہیں جو پانی میں پائے جاتے ہیں۔ جب پانی کو گرم کیا جاتا ہے، یہ ذرات راڈ کے اوپر جمع ہو جاتے ہیں اور ایک سخت سفید تہہ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
ان علاقوں میں جہاں کھارا پانی ہوتا ہے، یعنی وہ پانی جس میں کیلشیم، میگنیشیم بائی کاربونیٹ اور سلفیٹ زیادہ ہوتے ہیں، وہاں یہ سفید داغ پانی کے برتنوں اور سینک پر بھی بننے لگتے ہیں اور پانی گرم کرنے والے راڈ پر بھی جمع ہو جاتے ہیں۔
سفید تہہ کو صاف کرنے کے موثر طریقے
راڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے لیے اس سفید تہہ کو صاف کرنا ضروری ہے۔ یہاں چند آسان اور مؤثر طریقے دیے جا رہے ہیں جن سے آپ اپنے ہیٹنگ راڈ کو دوبارہ نیا بنا سکتے ہیں۔
کیروسین(پٹرولیم کا تیل)
سب سے پہلے ہیٹنگ راڈ کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر پٹرولیم کا تیل راڈ پر اچھی طرح لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ تیل تہہ کو نرم کر دے۔ اس کے بعد خشک یا ہلکے نم کپڑے سے اسے اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔ پٹرولیم کا تیل سخت تہہ کو نرم کرتا ہے، جس سے صاف کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
لیموں، نمک اور چونے کا استعمال
نمک اور لیموں کے رس کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں۔ اس پیسٹ کو راڈ پر لگا کر 4-5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر آدھا لیموں لے کر اس سے راڈ کو رگڑیں۔ لیموں اور نمک کی تیزابیت معدنیات کو تحلیل کرتی ہے اور راڈ کو صاف کر دیتی ہے۔
ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ
2 لیٹر پانی میں 5-6 چمچ ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ ملا کر اس میں راڈ کو کچھ وقت کے لیے بھگودیں۔ اس کے بعد راڈ کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں۔
ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ سفید تہہ کو تحلیل کرنے میں مدد کرتا ہے اور راڈ کو نیا جیسا بنا دیتا ہے۔
سرکہ اور بیکنگ سوڈا کا استعمال
سرکہ اور بیکنگ سوڈا کی مدد سے آپ اس تہہ کو بخوبی صاف کر سکتے ہیں۔ ایک بالٹی میں ایک حصہ سرکہ اور تین حصے بیکنگ سوڈا ڈال کر پانی میں مکس کریں۔
اب اس حل میں پانی گرم کرنے والی راڈ کو ڈبو کر رکھیں اور آدھے گھنٹے تک اسے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد راڈ کو نکال کر ہلکے ہاتھ سے ایک نرم پٹی سے رگڑیں تاکہ سفید تہہ صاف ہو جائے۔ اس کے بعد راڈ کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔
کیا بچے کی پیدائش ماں کی زندگی کم کر دیتی ہے؟
پانی گرم کرکے تہہ نکالنا
ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ پانی گرم کرنے والے راڈ کو بغیر پانی میں ڈبوئے ہی گرم کریں۔ اس سے راڈ پر جمی ہوئی سفید تہہ دراڑ کر ٹوٹنے لگتی ہے۔ لیکن اس دوران احتیاط برتیں کہ گرم حصے کو ہاتھ نہ لگائیں، کیونکہ یہ ہاتھ کو جلا سکتا ہے۔
جب راڈ گرم ہو جائے، تو اسے فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ اس سے باقی بچی ہوئی سفید تہہ بھی صاف ہو جائے گی اور تھوڑی سی رگڑ سے آپ کا پانی گرم کرنے والا راڈ بالکل نیا جیسا ہو جائے گا۔
سردیوں میں پانی گرم کرنے والے راڈ کی سفید تہہ کو صاف کرنا نہ صرف آسان بلکہ مفید بھی ہے۔ پٹرولیم کا تیل، لیموں، بیکنگ سوڈا اور سرکہ جیسے سادہ گھریلو اجزاء سے آپ اپنے ہیٹنگ راڈ کی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں۔
یہ طریقے راڈ کی صفائی کرتے ہیں جس سے پانی تیزی سے گرم ہوتا ہے، توانائی کی بچت ہوتی ہے اور راڈ کی عمر بھی بڑھتی ہے اور بجلی کا بل بھی کم آتا ہے۔
























