بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انکشاف کیا ہے کہ سيف علی خان ایک خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھتے ہیں، جس میں وہ کبھی کبھار اپنے بارے میں لکھے جانے والے تبصروں اورٹرولنگ کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔
بھارتی شوبز انڈسٹری میں مشہور اداکار سيف علی خان اور دیگر بہت سے ستارے، جیسے رنبیر کپور اور عامر خان، سوشل میڈیا سے دور ہیں اور ان کے پاس عوامی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔ لیکن حال ہی میں نیہا دھوپیا نے زوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ سيف علی خان نے پانچ یا چھ سال قبل ان کے شو میں ایک بار کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں، مگر ان کے پاس ایک خفیہ اکاؤنٹ ہے، جس کے ذریعے وہ لوگوں کے تبصرے پڑھ لیتے ہیں۔
’پاگل ہوگیا تھا، 8 گھنٹے مسلسل ہنسا‘: پہلی بار چرس پینے پر انوپم کھیر کے ساتھ کیا کچھ ہوا
نیہا نے کہا، ’سيف نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اتنی بڑھ جائے گی کہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس پر کارروائی کرنی پڑے گی اور یہ ہو رہا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے اور غیر مہذب تبصروں کے نتیجے میں پکڑے جا رہے ہیں۔‘
نیہا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا، ’حال ہی میں کچھ اداکاراؤں کے ساتھ جو ہوا، جیسے ای آئی (مصنوعی ذہانت) کا غلط استعمال اور غیر مناسب مواد شیئر کرنا، یہ چیزیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اب لوگ پکڑے جا رہے ہیں۔ غیر مناسب مواد کے استعمال نے پورے سوشل میڈیا کلچر کو بدلا ہے۔ لیکن اب میں بہت مضبوط ہو چکی ہوں۔‘

نیہا کے مطابق، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سائبر کرائم کی وجہ سے انڈسٹری کے فنکاروں کے ذہنی سکون پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اب اس سے بے اثر ہو چکی ہیں، مگر یہ سچ ہے کہ اکثر اداکاروں کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نیہا کا کہنا ہے کہ اب یہ صرف افواہیں نہیں، بلکہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کی نگرانی کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا پر ہراسانی کے واقعات کی تعداد میں اضافے کے بعد، سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس قسم کے مسائل کو روکا جا سکے۔
اکشے کھنہ نے اپنے مداحوں کی منافقت بے نقاب کردی
نیہا دھوپیا جلد ہی سنگل پاپا کے نام سے ایک نئے شو میں نظر آئیں گی، جو نیٹ فلیکس پر 12 دسمبر کو ریلیز ہوگا۔ اس سیریز میں ان کے ساتھ کنال کمبو، منوج پاوا، پرجکتا کولی اور عائشہ رضا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس شو کی ہدایات ششانک کھیتان، ہیتیش کیوالیا اور نیرج اُدھوانی دے رہے ہیں۔
دوسری طرف، سيف علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم حیوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایات پریادرشن دے رہے ہیں۔ اس فلم میں سيف علی خان کے ساتھ اکشے کمار بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 17 سال بعد اکشے کمار اور سيف علی خان کی ملاقات کو دکھائے گی اور 2026 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔
























