پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر اورفیملی ولاگرر جب بٹ کی والدہ نے اپنی بہو ایمان رجب کے بارے میں ایسی باتیں کہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بہائی۔

رجب بٹ نہ صرف اپنی فیملی ولاگنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ ان کا خاندان بھی اکثر ان کے ویڈیوز میں نظر آتا ہے۔ خاص طور پر ان کی والدہ سوشل میڈیا پر اپنی باتوں اور انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور اکثر اپنے بیٹے کے مسائل یا موجودہ حالات پر کھل کر رائے دیتی ہیں۔

رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے بھائی کو وارننگ، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

رجب بٹ اور ایمان رجب اب ایک بیٹے کے والدین ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی شادی میں کافی اتار چڑھاؤ آیا، خاص طور پر رجب بٹ کی سابقہ تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد۔ ایمان رجب دوبارہ رجب کے گھر واپس آ گئی ہیں، جبکہ رجب بٹ قانونی معاملات کی وجہ سے برطانیہ میں موجود ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ کی والدہ نے ایمان اور اپنی بیٹی غزل کا موازنہ کیا، جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے باعث اشتعال بنا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان بہت حساس ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوران حمل انہیں سفر نہیں کرنا چاہیے۔ اسی وجہ سے وہ شادی کے فوراً بعد حاملہ ہونے کی وجہ سے عمرہ پر نہیں گئیں۔ جبکہ ان کی اپنی بیٹی غزل بہت مضبوط ہیں، حاملہ ہونے کے باوجود انہوں نے عمرہ، زیارات اور شمالی علاقہ جات کے سفر بھی کیے۔ یہ موازنہ کافی متنازعہ رہا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں

رجب بٹ کی والدہ نے ایمان رجب کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی تمام افواہوں کی وضاحت نہیں کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ سے دعا کرتی ہیں کہ ایمان ایک دن خود اس معاملے پر روشنی ڈالیں، لیکن انہیں کچھ کرنے یا بیان دینے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

AAJ News Whatsapp

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ”وہ سب سے مضبوط ہیں کیونکہ وہ آپ کے بے حیا بیٹے کے رویے کو سہہ رہی ہیں، غزل کو یہ برداشت نہیں کرنا پڑا۔“

ایک اور نے کہا، ”وہ آپ کے شرمناک خاندان میں زندہ رہ رہی ہیں، یہی سب سے بڑی طاقت ہے۔“ اور ایک صارف نے کہا، ”جب یہ خاتون بول رہی ہیں تو میرا خون کھول رہا ہے۔“

More

Comments
1000 characters