شوبز کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر فلمی ہدایتکارہ اور اداکارہ سنگیتاکی جانب سے اداکار سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے حوالے سے دیے گئے بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے اداکار سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک پرانا واقعہ شیئر کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔

متھیرا نے ریمپ واک پر تنقید کرنے والوں کو ’ذہنی مریض‘ کہہ دیا

سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سعود قاسمی وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچے جس پر وہ سخت ناراض ہوئیں۔

ان کے مطابق وہ سعود کے گھر گئیں تو مبینہ طور پر ’’میرا وہاں موجود تھیں‘‘ اور انہوں نے سعود کو شوٹنگ پر جانے سے روکا ہوا تھا کیونکہ انہیں فلم میں کاسٹ دوسری اداکارہ پسند نہیں تھیں۔

سنگیتا نے مزید دعویٰ کیا کہ ناراضگی میں انہوں نے میرا سے سخت گفتگو کی اور سعود کو فوراً سیٹ پر لے گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے نے فوری طور پر توجہ حاصل کی اور صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔

سنگیتا کے بیان کے چند روز بعد جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر ایک واضح پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا، ’آپ نے معصومیت کے پردے کے پیچھے چھپ کر ایک شریف انسان کی عزت کو داغ دار کرنے کے لیےاس کے بھولے بسرے ماضی کو کھود نکالا۔
یہ بھی خوب ’فن‘ ہے۔‘

چودھری اسلم شہید کی اہلیہ بھارتی فلم ’دُھرندھر‘ پر برہم

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اور سعود کا رشتہ محبت اور اعتماد پر قائم ہے، یہ کہانی ان کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتی اور نہ ہی سعود کے کردار پر کوئی حرف آ سکتا ہے۔ سستی شہرت کے لیے کوئی اور طریقہ آزما کر دیکھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب جویریہ نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ لیکن چند گھنٹوں بعد ہی سنگیتا کے بیان نے ساری توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور جویریہ نے بھی فوری طور پر اس موضوع پر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

AAJ News Whatsapp

جویریہ سعود پاکستان کی مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے ’’یہ زندگی ہے‘‘، ’’نند‘‘، ’’پرستان‘‘، ’’بےبی باجی‘‘، ’’بےبی باجی کی بہوئیں‘‘، ’’محبت آوارہ‘‘، ’’محبت اور مہنگائی‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری سے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔

وہ اداکار و پروڈیوسر سعود قاسمی کی اہلیہ ہیں، اور دونوں کے دو بچے ہیں۔

More

Comments
1000 characters