بالی وڈ کی متوقع فلم ‘دھرندھر’ کی کہانی کی تفصیلات فلم کی ریلیز سے قبل ہی لیک ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے 4 منٹ کے پوسٹ کریڈٹ سین نے پارٹ 2 کی تیاری کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔

فلم کو ریلیز سے پہلے بڑی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، لیکن اب مرکزی بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے اسے سرٹیفائی کر لیا ہے اور فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

چودھری اسلم شہید کی اہلیہ بھارتی فلم ’دُھرندھر‘ پر برہم

رنویر سنگھ کی اس فلم کو پچھلے ہفتے اس وقت تنازع کا سامنا کرنا پڑا، جب مرنے والے میجر موہت شرما کے والدین نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ یہ فلم ان کے بیٹے کی زندگی اور بہادری سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ تاہم، سی بی ایف سی کی دوبارہ جانچ پڑتال کے دوران اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ فلم کا اس فوجی افسر سے کوئی تعلق ہے۔

سی بی ایف سی کے سرٹیفکیشن کے بعد فلم کا پلاٹ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ سرکاری سرٹیفکیشن میں اس کی کہانی کی تفصیلات کچھ یوں سامنے آئی ہیں۔

فلم کی کہانی 1999 میں ہوئے IC-814 ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ اور 2001 میں ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ حملے کے پس منظر میں ہے۔ فلم میں اجے سنّیال (رنویر سنگھ) ایک جرات مندانہ مشن پر عمل پیرا ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں کام کرنے والے ایک طاقتور دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔

اس مشن کے لیے وہ ایک 20 سالہ لڑکے کو بھرتی کرتے ہیں جو انتقامی جرم میں گرفتار ہوتا ہے۔ اس لڑکے کی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے، اجے سنّیال اسے ایک جاسوس بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تاکہ وہ کراچی کے بے رحم مافیا میں گھس کر ان کا خاتمہ کر سکے۔

فلم کے ٹریلر میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ اس کہانی کی ابتدا پاکستان کے لیاری کے علاقے سے شروع ہوتی ہے، جو 2000 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں گینگز کی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔ اس فلم میں حقیقت پر مبنی کرداروں جیسے رحمان ڈکیت (گینگسٹر) اور چوہدری اسلم (کراچی کے ایس پی) کو دکھایا گیا ہے۔

رنویر سنگھ کا کردار دراصل ایک جاسوس کا ہے، جسے انٹیلی جنس بیورو کا چیف اجے سنّیال (آر مدھون) تیار کرتا ہے، تاکہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک میں گھس کر ان کا خاتمہ کرے۔

فلم میں ایک 4 منٹ کا پوسٹ کریڈٹس سین بھی شامل ہے، جو نہ صرف کہانی کی نوعیت کو مزید واضح کرتا ہے، بلکہ ’دھرندھر پارٹ 2‘ کی تیاری کا اشارہ بھی دیتا ہے۔ یہ سین پارٹ 1 کے اختتام سے آگے کی کہانی کو بڑھاتا ہے اور مستقبل کی فلموں کے لیے راستہ ہموار کرتا ہے۔

اکشے کھنہ نے اپنے مداحوں کی منافقت بے نقاب کردی

‘دھرندھر‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ارجن رامپال، سارہ ارجن اور راکیش بیدی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو 5 دسمبر 2025 کو بھارت بھر کے 5000 اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا اور یہ 2025 کی سب سے بڑی ہندی فلموں میں سے ایک ہونے کی توقع ہے۔

AAJ News Whatsapp

فلم کا دورانیہ گھنٹے 34 منٹ ہے، جو اسے بالی وڈ کی ایک طویل ترین ایکشن فلم بناتا ہے۔ ایکشن اور تھرلر کے شائقین کے لیے یہ فلم ایک خاص تجربہ ثابت ہو سکتی ہے۔


رنویر سنگھ کی دھرندھر نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی سنسنی پھیلائی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ فلم بڑے پردے پر کامیاب ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

More

Comments
1000 characters