برطانوی ٹی وی پریزینٹر لورا ووڈز خواتین کے فٹ بال میچ کی پری گیم کوریج کے دوران لائیو نشریات میں گر گئیں۔
میچ منگل کے روز انگلینڈ اور گھانا کے درمیان تھا۔ فوٹیج میں ساؤتھمپٹن کے اسٹ میری اسٹیڈیم کے میدان کے کنارے پر کھڑے ہونے کے دوران، ووڈز کو اچانک گرتے ہوئے دکھایا گیا، لیکن ان کے کو پریزینٹرز ایان رائٹ اور انیتا اسینٹے نے انہیں فوراً پکڑ لیا۔
ایرانی ہدایت کار کو امریکہ میں ایوارڈ، اپنے ملک میں قید کی سزا
اس کے بعد، لورا ووڈز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کو ”تھوڑا عجیب“ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ یہ سب ٹی وی پر ہوا۔
انہوں نےاپنی پوسٹ میں لکھا، ”سب کو پریشان کرنے کے لیے معذرت، میں ٹھیک ہوں، سینٹس کے پیرا میڈیکس نے کہا کہ یہ شاید کوئی وائرس ہے، بس آرام اور ہائیڈریشن کی ضرورت ہے۔“
برطانوی نشریاتی ادارے آئی ٹی وی نے فوراً کمرشل بریک کا اعلان کیا اور لورا ووڈز کی جگہ کیتھی شاناہان کو متبادل پریزینٹر کے طور پر سامنے لایا۔
شاناہان نے بعد میں کہا، ”ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔“
لورا ووڈز کے منگیتر ایڈم کولارڈ نے بھی ایکس پر لورا ووڈز کے خیریت سے ہونے کی خبر دی۔
























