امریکی گلوکارہ کیٹی پری نے کچھ دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے رشتہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
کیٹی پری اس وقت لائف ٹائم ٹور پر ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک کیریسل پوسٹ شیئر کی، جس میں جاپان کے دورے کی چند خاص تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔ ان تصاویر میں امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم کو جاپان کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت سیلفی بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ پس منظر میں جاپان کی خزاں کے رنگ نظر آ رہے ہیں۔
کیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ”Tokyo times on tour and more“، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصاویر ان کے جاپان کے حالیہ دورے کی ہیں۔ ان تصاویر میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اور بعد میں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
یہ سب اس وقت سامنے آیا، جب کیٹی پری نے ٹروڈو کے ساتھ جاپان کا دورہ کیا، جہاں دونوں نے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فومیو کیشیڈا اور ان کی اہلیہ یوکو کیشیڈا کے ساتھ ملاقات کی۔ کیشیڈا نے اپنے ایک پوسٹ میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کیٹی پری کو ان کے پارٹنر کے طور پر ذکر کیا، جس سے دونوں کے تعلقات کی مزید تصدیق ہوئی۔

کیٹی اور جسٹن کے درمیان رومانس کی افواہیں اس وقت پھیلی تھیں جب دونوں کو جولائی 2025 میں مونٹریال میں ایک ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد جسٹن کو کیٹی کےلائف ٹائم ٹور میں ان کی پرفارمنس کے دوران بیل سینٹر، مونٹریال میں بھی دیکھا گیا تھا۔
کیٹی پری کی یہ رومانوی کہانی اس وقت سامنے آئی جب ان کی شادی اور اورلینڈو بلوم سے طلاق ہو چکی تھی۔ جولائی میں دونوں نے اپنے 10 سالہ رشتہ کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب، جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوپی سے 2023 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔
























