نہانے کے بعد جلد صاف، نرم اور ترو تازہ محسوس ہوتی ہے، لیکن اس وقت اگر کچھ مخصوص چیزیں چہرے پر لگالی جائیں تو جلدی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

نہانے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور وہ زیادہ حساس ہو جاتی ہے، اس وقت کسی بھی پروڈکٹ یا گھریلو نسخے کا فوری استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہر ین امراض جلد کے مطابق، کچھ عام غلطیوں سے نہ صرف جلدی مسائل جیسے جلن، خشکی اور مہاسے پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ یہ طویل مدت میں جلد کی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ نہانے کے فوراً بعد کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ آپ کی جلد صحت مند اور چمک دار رہے۔

پاؤں کی سوجن دور کرنے کے لیے فٹ سوک تھراپی سے فائدہ اٹھائیں

1۔ الکحل والے ٹونر یا پرفیوم

ماہرین کا کہنا ہے کہ الکحل جلد کی قدرتی نمی کو چھین لیتا ہے۔ نہانے کے بعد جب جلد نرم اور نمی سے بھرپور ہوتی ہے، الکحل والے ٹونر یا پرفیوم استعمال کرنے سے سرخی، جلن اور خشکی بڑھ سکتی ہے۔

2۔ لیموں، بیکنگ سوڈا یا سرکہ

کھلے ہوئے مساموں پر ان ایسڈک چیزوں کا استعمال جلد پر کیمیکل برن اور رنگت خراب ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین اس بات کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں کہ ایسی تیزابیت والی چیزیں جلد پر فورا لگائی جائیں۔

3۔ سخت اسکرب اور ایکسفولی ایٹر

نہانے کے بعد جلد پہلے ہی نرم اور حساس ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں اسکرب کرنے سے جلد میں مائیکرو کٹس پیدا ہو سکتے ہیں جس سے جلن، خشکی اور مہاسوں کی شکایت بڑھ سکتی ہے۔

4۔ میک اپ پروڈکٹس

گیلی یا ہلکی نم جلد پر میک اپ کرنے سے مسام بند ہوجائیں تو بلیک ہیڈز اور مہاسے پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ جلد کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں اور پھر میک اپ لگائیں۔

5۔ بھاری کریم یا تیل

ماہرین کا کہنا ہے کہ نہانے کے فوراً بعد ہارڈ کریم یا تیل لگانے سے جلد کے مسام بند ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کی جلد چکنی ہو تو جلد پر داغ دھبے اور مہاسے نکلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

6۔ ریٹنول یا طاقتور ایکٹیوز

ریٹنول، ایسڈز یا سیریم نہانے کے فوراً بعد لگانے سے جلن اور جلد کی پرت اتر سکتی ہے۔ ان پروڈکٹس کو استعمال کرنے کے لیے نہانے کے بعد کم از کم 20 سے 30 منٹ کا وقفہ ضروری ہے۔

ٹھنڈ میں منہ پر کمبل اوڑھ کر سونا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے؟

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ نہانے کے بعد چہرے کو ہلکے ہاتھوں سے صاف کریں اور جلد کو 5-10 منٹ تک سکون سے رہنے دیں تاکہ جلد معمول پر آ جائے۔

اس کے بعد فریگرنس فری موئسچرائزر لگائیں اور دن کے دوران سن اسکرین لگانا نہ بھولیں۔ صحیح اسکن کیئر روٹین اپنانے سے آپ نہانے کے بعد بھی اپنی جلد کو صحت مند، نرم اور چمکدار رکھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، جلد کی دیکھ بھال میں جلد کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

More

Comments
1000 characters