بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ اس وقت اپنی نئی فلم ’دُھرندھر‘ کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ان کی پرانی ویڈیوز، تنازعات اور انٹرویوز بھی دوبارہ وائرل ہو رہے ہیں۔ ان کی ایک ایسی ہی دلچسپ کہانی بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے ساتھ جڑی ہوئی ہے جسے بھارتی میڈیا نے شیئر کیا ہے۔
بولی وڈ کی 90 کی دہائی کے دوران اسکرین پر رومانوی کہانیاں تو چھائی ہوئی تھیں ہی، لیکن ان اداکاروں کی ذاتی زندگی بھی خبروں کا حصہ بنی رہتی تھی۔
’دُھرندھر‘ میں اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس کی دلچسپ کہانی
اس وقت کرشمہ کپور ”راجہ ہندوستانی“ اور ”دل تو پاگل ہے“ جیسی بلاک بسٹرز فلموں کی کامیابی کے ساتھ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔
کرشمہ اور اجے دیوگن کے بریک اپ کے بعد اجے نے کاجول سے شادی کرلی تھی۔ لیکن اس کے بعد کرشمہ کا نام اکشے کھنہ کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔ دونوں نے ایک میگزین کے لیے ایک بولڈ فوٹوشوٹ بھی کیا، جس نے ان کے رشتہ کی افواہوں کو مزید تقویت دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے اور کرشمہ کی شادی ہونے والی تھی اور کرشمہ کے والد، رندھیر کپور اس رشتے پر بہت خوش تھے اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اکشے کے والد، ونود کھنہ کو ان شادی کا پروپوزل بھی بھیجا تھا۔ مگر پھر شادی رک گئی۔
اس کی وجہ تھی کرشمہ کی والدہ، ببیتا کپور۔ جو اس شادی کے حق میں نہیں تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ کرشمہ اپنے کریئر کو ترجیح دے اور ان کی اس ضد کی وجہ سے یہ شادی نہیں ہو سکی۔
’دُھرندھر‘ کو کامیاب بنانے کے لیے کس خفیہ ہتھیار کا استعمال کیا گیا؟
اکشے کھنہ ہمیشہ ایک شرمیلے شخص رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہا۔ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے تھے۔
اکشے کے بعد کرشمہ نے ابھیشیک بچن کے ساتھ بھی رشتہ بنایا اور دونوں نے منگنی بھی کی تھی، مگر چند ماہ بعد ہی دونوں نے اپنی منگنی ختم کر دی۔
کرشمہ نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی۔ دونوں کے دو بچے ہیں: بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان۔ تاہم، 2014 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے درخواست دی اور 2016 میں ان کی باضابطہ طلاق ہو گئی۔
























