بالی وُڈ فلم ’’دھُرندھر‘‘ نے ریلیز کے بعد پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ توڑ بزنس کرکے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھارتی فلم ’’دھُرندھر‘‘ نے باکس آفس پر ریلیز کے 7 دن کے اندر 218 کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ سال کی کامیاب ترین فلموں کی صف میں بھی جگہ بنالی ہے۔ دھرندھر‘ 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے اوپننگ ویک کے دوران مسلسل مستحکم کارکردگی برقرار رکھی۔ ہفتے کے ساتویں روز یعنی جمعرات کا بزنس پیر، منگل اور بدھ کے مقابلے میں بہتر رہا جب کہ حیرت انگیز طور پر جمعرات کی کمائی اوپننگ جمعے سے بھی زیادہ رہی۔

فلم کی غیرمعمولی کمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اور بغیر کسی تعطیل کے ریلیز ہونے کے باوجود اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔ فلم میٹرو شہروں کے ساتھ ٹیر–2 اور ٹیر–3 سینٹرز میں بھی بھرپور رسپانس حاصل کر رہی ہے۔

پاکستان مخالف پروپیگنڈا: بولی وڈ فلم ’دھرندھر‘ پر چھ خلیجی ممالک میں پابندی

چوہدری اسلم کی بیوہ کا ’دھرندھر‘ کےخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

موجودہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم دوسرا ویک اینڈ باآسانی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر سکتی ہے۔ شائقین اور باکس آفس تجزیہ کار دونوں ہی فلم کی لائف ٹائم کمائی کے حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں۔

پہلے ہفتے کی تفصیلات کے مطابق فلم نے جمعہ کو 28.60 کروڑ، ہفتہ 33.10 کروڑ، اتوار 44.80 کروڑ، پیر 24.30 کروڑ، منگل 28.60 کروڑ، بدھ 29.20 کروڑ اور جمعرات کو 29.40 کروڑ کا کاروبار کیا، جس سے ہفتہ وار مجموعی کمائی 218 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

رنویر سنگھ کی ’دھرندھر‘نے پہلے ہی بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں، جیسے سکندر (109.83 کروڑ) اور راکی اور رانی کی پریم کہانی (53.55 کروڑ) کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں اجے دیوگن کی ریڈ 2 بھی شامل ہے، جس نے 173.05 کروڑ روپے کمائے تھے۔

More

Comments
1000 characters