بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ایکشن اداکار ارجن رام پال نے اپنی پرانی گرل فرینڈ اور جنوبی افریقہ کی فیشن ڈیزائنر گبریلا ڈی میٹریڈیس سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔
ارجن رام پال نے یہ اہم خبر ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ ”چپٹر 2“ میں دی، جہاں ان کے درمیان شادی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اس دوران انہوں نے اچانک منگنی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا۔
پہلے تو دونوں نے اس منگنی کو بڑی خاموشی سے شیئر کیا، تاہم پوڈ کاسٹ کے ٹریلر میں منگنی کی جھلکیاں شامل کی گئیں۔
2025 میں اولاد پانے والے بولی وُڈ کے خوش نصیب ستارے
ٹریلر میں گبریلا ڈی میٹریڈیس محبت کے بارے میں بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں ارجن کے پیچھے اس لیے جا رہی ہوں، کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ اس پر ارجن رام پال نے فورا مذاق کرتے ہوئے کہا، ”میں ان کے پیچھے آیا ہوں، کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں، پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف خوبصورتی سے کہیں زیادہ ہے۔“
پوڈکاسٹ میں گبریلا نے کہا، ”ہم ابھی شادی شدہ نہیں ہیں، لیکن کون جانے؟“ ارجن رام پال نے فوراً جواب دیا ”ہم منگنی کر چکے ہیں اور یہ بات ہم نے آپ کو شو میں کہہ دی ہے۔“ جس پر ریا چکرورتی بھی حیران رہ گئیں۔
رام پال نے اس موقع پر اپنی زندگی میں آنے والی تکالیف کا بھی ذکر کیا، خاص طور پر اپنی والدہ گین کے انتقال کے بارے میں انہوں نے کہا، ”جب آپ اپنے والدین کو کھو دیتے ہیں، تو اس کا دکھ زندگی بھر آپ کا پیچھا کرتا رہتا ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ والدین کو کھونا ایسا ہی ہے جیسے آپ کا ایک بازو چھن جائے۔“
ارجن رام پال اور گبریلا ڈی میٹریڈیس نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھا ہے، مگر اس منگنی کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب ارجن کی فلم ”دھرندھر“ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس فلم میں وہ میجر اقبال کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کی پوسٹ کے بعد کیٹی پیری نے بھی اپنے رشتے کی تصدیق کردی
اس سے قبل ارجن کی شادی 1998 میں معروف ماڈل اور بزنس وومن مہر جیسیا سے ہوئی تھی۔ جوڑی فیشن اور فلم کی دنیا میں انتہائی مشہور سمجھی جاتی تھی۔
یہ شادی 20 سال تک قائم رہی۔ تاہم، 2018 میں دونوں نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کی دو بیٹیاں ماہیکا اور مائرہ ہیں۔ ارجن نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بہترین کو-پیرنٹنگ کر رہے ہیں۔
























