سردیوں میں نل کھولتے ہی ٹھنڈے پانی کا ہاتھ پر گرنا اور پھر ٹنکی کے برف جیسے پانی سے نہانا ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔ خاص طور پر دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں جب سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے، تو نہانے کا تصور بھی بدن میں کپکپی پیدا کر دیتا ہے۔
ایسے میں اکثر افراد کے لیے گیزر لگوانا یا امیرشن راڈ کا استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کیونکہ یہ طریقے مہنگے ہوتے ہیں اور بجلی کے بل میں بھی اضافہ کر دیتے ہیں۔
ٹھنڈ میں منہ پر کمبل اوڑھ کر سونا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے؟
لیکن اب ایک سادہ، قدرتی اور کم خرچ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی چھت پر رکھی پانی کی ٹنکی کو بغیر کسی اضافی خرچ کے گرم رکھ سکتے ہیں۔
اس سے آپ کو سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نجات ملے گی اور آپ بغیر کسی بجلی یا گیزر کے گرم پانی سے نہا سکیں گے۔
1۔ تھرماکول کا استعمال
اگر آپ کی پانی کی ٹنکی چھت پر یا کھلی جگہ پر رکھی ہے، تو اس کے گرد تھرماکول کی موٹی چادر لپیٹ دیں۔ تھرماکول سردی سے بچاؤ کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ ٹنکی کے پانی کی گرمی کو برقرار رکھتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کو اندر جانے سے روکتا ہے۔
2۔ ببل ریپ
اگر آپ کے پاس ببل ریپ ہے تو اسے ٹنکی کے ارد گرد لپیٹ دیں۔ ببل ریپ ہوا سے بھرے ہوتے ہیں جو ٹنکی کی انسولیشن کا کام کرتے ہیں۔ اس سے پانی دیر تک گرم رہتا ہے اور سردی کا اثر کم ہوتا ہے۔
3۔ ٹرپال یا لکڑی کا شیڈ
اگر آپ کی ٹنکی کھلی چھت پر رکھی ہے، تو اسے ترپال یا لکڑی کے شیڈ سے ڈھانپ دیں تاکہ سرد ہوا اور اوس کا اثر نہ پڑے۔ یہ نہ صرف ٹنکی کو گرم رکھے گا بلکہ پانی کا درجہ حرارت بھی متوازن رہے گا۔
4۔ سایہ دار رنگوں کا استعمال
ٹنکی کو کالا، گہرا نیلا یا بھورا رنگ دیں، کیونکہ گہرے رنگ سورج کی حرارت جذب کرتے ہیں۔ اس طرح ٹنکی کے پانی کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا رہتا ہے اور آپ کو بجلی کے بغیر گرم پانی ملتا ہے۔
5۔ دھوپ میں رکھیں
اگر چھت پر اچھی دھوپ آتی ہے تو اپنی ٹنکی کو اس جگہ پر رکھیں جہاں سب سے زیادہ سورج کی روشنی پڑتی ہو۔ اس سے پانی قدرتی طور پر گرم ہو جائے گا۔
پاؤں کی سوجن دور کرنے کے لیے فٹ سوک تھراپی سے فائدہ اٹھائیں
6۔ رات کو ڈھانپنا
دن بھر جمع ہوئی گرمی کو برقرار رکھنے کے لیے رات میں ٹنکی کو کپڑے یا کمبل سے ڈھانپ دیں۔ اس طریقے سے ٹنکی کا پانی پورے دن تک گرم رہتا ہے۔
یہ سادہ اور قدرتی طریقے آپ کو سردیوں میں ٹنکی کے پانی کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ ان طریقوں کو استعمال کرنے سے آپ نہ صرف سردی سے بچ سکیں گے بلکہ بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔
























