لاس اینجلس میں جینیئر فیملی کی رہائش گاہ میں رونما ہونے والے عجیب و غریب واقعات ہمیشہ سے مداحوں کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں، اور اب سب کی توجہ کائلی جینر کے ہاؤس کی جانب ہے۔ کائلی نے حال ہی میں ریئلٹی شو ”دی کارداشیئنز“ میں اعتراف کیا کہ ان کا گھر شدید طور پرآسیب زدہ ہے، اور تجربات نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مہمانوں کو بھی خوفزدہ کر دیا۔

18 دسمبر کے ایپی سوڈ میں، کائلی نے اپنے گھر میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کا کھل کر ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بات اپنی والدہ کرس جینر اور سکاٹ ڈسک کے ساتھ شیئر کی، جب وہ کائلی کاسمیٹکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر رہی تھیں۔ کائلی نے بتایا، ”میرا گھر واقعی بہت بھوت زدہ ہے، اور مجھے مدد کی ضرورت ہے۔“ ابتدائی طور پر معمولی شور سے شروع ہونے والے واقعات، جیسے اچانک دھماکے جیسی اور برتنوں کی آوازیں، رفتہ رفتہ زیادہ پرسرار شکل اختیار کر گئے ہیں۔

کائلی نے بتایا، ”یہ دھماکے اچانک ہوتے ہیں، کبھی رات بھر، کبھی بالکل نہیں۔ میں سوتے ہوئے اپنے باتھ روم یا الماری میں چیزیں گرتی دیکھتی ہوں، اور کوئی بھی یہاں رات گزار نہیں پاتا۔“ ان کے اس اعتراف پر سکاٹ ڈسک نے تجویز دی کہ شاید یہ پانی کی پائپ لائن کی وجہ سے ہو رہا ہے، مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ پراسرار نکلی۔

کائلی جینر ایک امریکی سلیبرٹی، کاروباری خاتون اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ وہ جینیئر خاندان کی رکن ہیں۔ بنیادی طور پر، کائلی نوجوان کاروباری خواتین میں نمایاں شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنی بیوٹی برانڈ ”کائلی کاسمیٹکس“ اور سوشل میڈیا یعنی اپنے ریئلٹی شو ”کیپنگ اَپ وِِد دِی کارداشیئنز“ اثر سے بڑی شہرت حاصل کی ہے۔

آسیب ذدی گھر کے حوالے سے سب سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ کائلی کی بڑی بہن کینڈل جینر خود بھی اس خوفناک ماحول کی وجہ سے آدھی رات کو گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔ کائلی نے اسے ثابت کرنے کے لیے اپنی بہن کو فون کر کے پوچھا، ”کیا تم میرے روم میں سو سکتی ہو؟“ اور کینڈل نے فوراً انکار کرتے ہوئے کہا، ”نہیں!“ اس موقع پر کینڈل نے کہا، ”کائلی کا گھر 100 فیصد آسیب زدہ ہے، میں جب بھی اس کے کمرے میں داخل ہوتی ہوں تو مجھے سردی محسوس ہوتی ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے کوئی پیچھے کھڑا ہو۔“

کائلی کے دوست اور میک اپ آرٹسٹ، ایریل تیخارا، نے بھی اسی طرح کے خوفناک تجربات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا، ”میں صبح 3 بجے ہی وہاں سے نکل گئی کیونکہ چھت سے آتی ہوئی آوازیں مجھے ڈرا رہی تھیں۔ میں نے کائلی کو ٹیکسٹ کیا کہ مجھے جانا ہوگا“

آسیب ذدہ گھر کے معاملے کو مزید واضح کرنے کے لیے کائلی نے اپنی والدہ کرس جینر، سکاٹ ڈسک اور بڑی بہن کھلوئے کارداشیان کو بلا کر ایک چھوٹی سی بھوت شکار مہم کا اہتمام کیا۔ انہوں نے خاص کیمروں کے ذریعے گھر کے مختلف حصوں کی نگرانی بھی کی، تاکہ کسی غیر مرئی موجودگی کو ریکارڈ کیا جا سکے۔

۔

ایپی سوڈ میں کچھ پراسرار لمحات بھی دیکھنے کو ملے، جیسے کھلوئے کے بیٹے ٹیٹم کا رشتہ ان کے مرحوم والد، رابرٹ کارداشیان سینئر کے ساتھ، اور کائلی کے دوست ہیئر اسٹائلسٹ جیسس گوئررو کی حالیہ یادیں۔ جیسس، جن کا اچانک انتقال فروری میں ہوا، نے خواب میں کائلی سے رابطہ کیا اور محبت بھرا پیغام بھیجا۔

اگرچہ آسیب سے متعلق مہم میں کچھ نظر نہیں آیا، مگر یہ تجربہ فیملی کے لیے ایک ساتھ وقت گزارنے اور یادیں بانٹنے کا موقع ثابت ہوا۔

کائلی جینر حال ہی میں ہولمبی ہلز، لاس اینجلس میں 36.5 ملین ڈالر کی لاگت سے خریدے گئے اپنے عالیشان رہائشی کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر ہیں، جس میں جدید سہولیات اور اعلیٰ درجے کی سکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters