بولی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے فلم ’ اکیس‘ کی خصوصی اسکریننگ میں اپنی محبت اور احترام کا خوب اظہار کیا، جس کا ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
’اکیس‘ کی خصوصی اسکریننگ آنجہانی اداکار دھرمیندر کی یاد میں منعقد کی گئی، جنہوں نے فلم میں ارجن کھتر پال کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔
ریکھا نے اسکریننگ میں شرکت کی اور جیسے ہی ریڈ کارپٹ پر داخل ہوئیں، آیگستیا کے بڑے پوسٹر کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے پوسٹر کے قریب جا کر آیگستیا کو فلائنگ کس دے کر ان کے لیے دعائیں کیں اور پھر میڈیا کے لیے پوز دیا۔
اسی موقع پر ریکھا نے مرحوم اداکار دھرمیندر کے پوسٹر کے سامنے بھی جھک کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ چند لمحے خاموشی سے پوسٹر کے سامنے کھڑی رہیں۔
فلم اسکریننگ کے دوران بولی وڈ کے دیگر معروف ستارے بھی موجود تھے، جن میں سلمان خان بھی شامل تھے۔ سلمان خان کو دھرمیندر کے پوسٹر کے سامنے جذباتی ہوتے دیکھا گیا۔
فلم ’ اکیس‘ سری رام راگھوان کی ہدایت کاری میں بنی ہے ۔ فلم میں جےدیپ اہلاوت، سہاسنی ملے، سکندر خیرراہول دیو اور اکشے کمار کی بھانجی سمار بھاٹیا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
فلم یکم جنوری 2026 کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
























