شادیوں اور منگنی کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف چمکتی ہوئی انگوٹھی کی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ہر پوسٹ میں ہاتھ کا عکس دکھایا جاتا ہے۔

لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ صرف انگوٹھی ہی نہیں، بلکہ ناخن کی شکل بھی تصاویر کو خاص یا پھرخراب بنا سکتی ہے ۔

گڈز اسٹون کے بانی اور کریئیٹو ڈائریکٹر Blake Asaad کہتے ہیں کہ، ’ناخن کی ساخت انگوٹھی کے ساتھ ہم آہنگ ہو تو ہاتھ نہایت خوبصورت لگتا ہے۔ غلط شکل یا حد سے زیادہ مختلف اسٹائل انگوٹھی سے توجہ ہٹا سکتا ہے۔‘

کون سا ناخن کس انگوٹھی کے لیے بہترین ہے؟

اوول انگوٹھی کے لیے بادام نما ناخن

اوول کٹ کی انگوٹھی رومانوی لگتی ہے اورانگلیوں کو لمبا اور پتلا دکھاتی ہے۔ بادام کی شکل کے ناخن اس حسن کو مزید اجاگر کرتے ہیں اورانگلیوں کی لمبائی کو نمایاں کرتے ہیں۔

راؤنڈ انگوٹھی کے لیے چوکور مگر گول کناروں والے ناخن

راؤنڈ انگوٹھی کلاسیکل لک دیتی ہے۔ اس کے لیے اسکوول ناخن بہترین ہیں، جو چوکور اورگول شکل کا امتزاج ہیں۔ اس طرح ناخن اور انگوٹھی میں توازن اور خوبصورتی برقرار رہتی ہے

ایمرلڈ کٹ انگوٹھی کے لیے کوفن ناخن

ایمرلڈ کٹ انگوٹھی میں سیدھی اور نفیس لائنیں ہوتی ہیں۔ کفن یا بیلرینا ناخن اس جدید اور اسٹائلش شکل کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔ اور فوٹوگرافی میں فیشن ایبل اور بولڈ لگتے ہیں۔

پرنسز کٹ انگوٹھی کے لیے چوکور ناخن

پرنسز کٹ کے اینگل تیز اور نمایاں ہوتے ہیں۔ چوکور ناخن ان زاویوں کو اجاگر کرتے ہیں اور ہاتھ کو پراثر لک دیتے ہیں۔

۔

مارکیز کٹ انگوٹھی کے لیے اوول ناخن

مارکیز کٹ لمبی اور نوک دار انگوٹھی ہوتی ہے، جو انگلیوں کو لمبا دکھاتی ہے۔ اوول ناخن اس لمبائی کو بڑھاتے ہیں اور ہاتھ کو نفیس اور خوبصورت بناتے ہیں۔

ناخنوں کی دیکھ بھال کے لیے آسان ٹپس

ناخن کو ہائیڈریٹ رکھیں: روزانہ کٹیکل آئل استعمال کریں۔

فائلنگ باقاعدگی سے کریں۔

منگنی سے دو تین دن پہلے تازہ مینی کیور بہترین رہتی ہے۔

نیوٹرل یا نرم گلابی رنگ فوٹوگرافی میں بہترین لگتے ہیں۔

Blake Asaad کہتے ہیں، منگنی کے بعد آپ کے ہاتھ سب سے زیادہ فوٹوگرافی کا حصہ بنیں گے، اس لیے صحت مند اور خوبصورت ناخن انگوٹھی کو مزید چمکدار اور ہاتھ کو دلکش بناتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters