لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے چائے سے متاثر خوشبو ’انفیوژن دے سنٹل چائے‘ Infusion de Santal Chai متعارف کرائی ہے۔ یہ پرفیوم خواتین و مرد دونوں کے لیے ہے اور اسے کلاسیکی چائے کے ذائقے اور مہک سے متاثر کیا گیا ہے، جس میں صندل کی لکڑی، الائچی، لیموں اورہلکی خوشبو شامل ہیں۔

پراڈا کے مطابق الائچی خوشبو میں ہلکی مٹھاس اور خوشبودار تاثر دیتی ہے، جبکہ صندل ووڈ ایک کریمی بنیاد فراہم کرتا ہے اور لیموں تازگی بھری خوشبو کا احساس دیتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے کسی پکوان میں لیموں کا چھڑکاؤ ذائقے کو بڑھاتا ہے۔ یہ خوشبو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے ذائقے اور خوشبو کے احساسات کس حد تک قریب ہیں اور ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں۔

پراڈا کی ویب سائٹ کے مطابق، 100 ملی لیٹر کی بوتل کی قیمت $190 ہے۔ خوشبو اب عالمی سطح پر دستیاب ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی رائے میں دلچسپی، جوش اور شک کا امتزاج دیکھا گیا۔ کچھ صارفین نے خوشبو کی تعریف کی، ایک صارف کے لکھا ”آخرکار ایک چائے کی خوشبو جو واقعی مصالحہ دار چائے کی طرح ہے!“

ایک اور صارف نے کہا، ”یہ خوشبو آزمانے کے لیے بہت پرجوش ہوں، لگتا ہے شاندار ہوگی۔“

دوسری جانب کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی چائے کی خوشبو جسم پر پہننا مناسب ہے، ”مجھے چائے پسند ہے، لیکن میں اس کی خوشبو خود پر نہیں چاہتی!“

دوسرے صارف نے کہا، ”$190 کیوں خرچ کروں چائے کی خوشبو پر، جب دو منٹ چولہے کے اوپر کھڑے ہو کر مفت حاصل کی جا سکتی ہے؟“

یہ لانچ ظاہر کرتا ہے کہ خوراک اور مشروبات کی ثقافت کس طرح فیشن کی دنیا پر اثرانداز ہو رہی ہے اور عام ذائقوں اور خوشبوؤں کو لگژری مصنوعات میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

چائے کی خوشبو خاص طور پر ثقافتی اور جذباتی اہمیت رکھتی ہے، جس سے یہ پراڈا کے اس نئے تجربے کو منفرد بناتی ہے۔

More

Comments
1000 characters