سردیوں کا موسم جتنا خوبصورت لگتا ہے، اتنا ہی ہمارے بالوں کے لیے مشکل ہے۔ خشک ہوا اور ہیٹر کی گرم ہوا بالوں سے نمی چھین لیتی ہے، جس سے وہ ٹوٹنے، جھڑنے اور بے جان محسوس ہونے لگتے ہیں۔

مہنگے سیرمز اور سیلون ٹریٹمنٹس کے وعدے کچھ دیر کے لیے اثر دیتے ہیں، لیکن اکثر بہترین نتائج وہی گھریلو نسخے دیتے ہیں جو نسل در نسل چلتے آئے ہیں۔ دادی اور نانی کے آزمائے یہ نسخے آسان، محفوظ اور مؤثر ہیں اور اکثر اجزاء آپ کے کچن میں موجود ہوتے ہیں۔

1. ناریل کا تیل
سردیوں میں ناریل کا تیل سب سے اہم اجزاء میں شامل ہے۔ چند کھانے کے چمچ گرم کرکے سر کی جلد اور بالوں کی جڑوں سے نوک تک اچھی طرح لگائیں۔ یہ بالوں میں نمی دیتا ہے، جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور قدرتی چمک پیدا کرتا ہے۔

بہترین نتائج کے لیے اسے ایک گھنٹے یا رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر ہلکے شیمپو سے دھوئیں۔ باقاعدہ تیل لگانے سے بالوں کے دو منہ اور خشکی بھی کم ہوتی ہے۔

2. دہی اور شہد کا ماسک
دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور شہد ایک قدرتی موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔ آدھا کپ دہی میں دو کھانے کے چمچ شہد ملا کر بالوں پر لگائیں۔ 30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک بالوں کو نرم، اور بےرونق بالوں کو چمک دار بناتا ہے۔

3. ایلو ویرا اور ناریل کا تیل
ایلو ویرا خشکی کم کرتا ہے اور ناریل کے تیل کے ساتھ مل کر یہ ایک طاقتور علاج بن جاتا ہے۔ دو کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل میں ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ملا کر جڑ سے نوک تک لگائیں۔ 20–30 منٹ کے بعد دھوئیں۔ یہ مرکب سر کی خارش کو بھی کم کرتا ہے اور بالوں کی صحت مند نمو میں مددگار ہے۔

4. کیلا اور زیتون کا تیل
کیلا پوٹاشیم اور قدرتی تیل سے بھرپور ہوتا ہے جو نقصان شدہ بالوں کو مرمت کرتا ہے، جبکہ زیتون کا تیل غذائیت فراہم کرتا ہے۔ ایک پکا ہوا کیلا مسل کر ایک کھانے کا چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر پیسٹ تیار کریں اور 20 منٹ کے لیے لگائیں۔ یہ خشکی والے نوک کو نرم اور لچکدار بناتا ہے، اور سردیوں میں ٹوٹنے کے امکانات کم کرتا ہے۔

5. میتھی دانہ پیسٹ
میتھی دانہ پروٹین اور لیکتھین سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کی خشکی کم اور جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ایک مخصوص مقدار میں دانے رات بھر بھگو کر پیسٹ بنا لیں اور بالوں اور سر پر لگائیں۔ 30–40 منٹ بعد دھو لیں۔ یہ نہ صرف خشکی کم کرتا ہے بلکہ بالوں کے گھنے پن اور حجم کو بھی بڑھاتا ہے۔

6. انڈہ اور زیتون کا تیل
انڈہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو ٹوٹے ہوئے بالوں کی مرمت کرتا ہے، جبکہ زیتون کا تیل نمی بحال کرتا ہے۔ ایک انڈہ پھینٹ کر دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ملا لیں۔ بالوں پر لگائیں اور 20 منٹ کے لیے شاور کیپ پہن لیں۔ ٹھنڈے پانی اور ہلکے شیمپو سے دھوئیں۔ یہ جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں میں قدرتی چمک واپس لاتا ہے۔

یہ آسان اور مؤثر طریقے یہ ثابت کرتے ہیں کہ سردیوں میں بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے مہنگے پراڈکٹس ضروری نہیں۔

دادی نانی کے یہ نسخے نہ صرف بالوں کو نرم اور چمکدار بناتے ہیں بلکہ خشکی، جھڑنے اور ٹوٹنے کے مسائل کو بھی کم کرتے ہیں۔ تھوڑی سی توجہ اور یہ قدرتی علاج، آپ کے بالوں کو پورے موسم میں مضبوط اور خوبصورت رکھ سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters