لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔

فلمی دنیا کی اس باوقار تقریب میں مختلف کیٹیگریز کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں فلم ’ہیمنٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ ڈراما فلم ’دی سیکریٹ ایجنٹ ‘ میں شاندار اداکاری پر ویگنر مورا بہترین اداکار قرار پائے۔ اسی فلم میں متاثر کن کردار نبھانے پر جیسی بکلی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔

ٹیلی ویژن کیٹیگری میں ڈراما سیریز ’دی پٹ‘ کو سال کی بہترین ڈراما سیریل قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ کم عمر اداکار اوون کوپر کو سیریز’ایڈولیسنس‘ میں جیمی ملر کے غیرمعمولی کردار پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا۔

16 سالہ اوون کوپر کی کامیابی کو تقریب کی نمایاں جھلکیوں میں شمار کیا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی یہ تقریب نہ صرف ایوارڈز بلکہ گلیمر، فیشن اور فن کے حسین امتزاج کا مظہر بھی بنی۔

More

Comments
1000 characters