پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ موسیقی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔

ساحر کی یہ اسٹوری مشہور بھارتی پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ کے میوزک سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی۔

انسٹا اسٹوری میں ساحر علی بگا نے لکھا، ’اریجیت سنگھ نے موسیقی نہیں چھوڑی بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا۔ ایک سچا فنکار کبھی دستبردار نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’جب کوئی برسوں انڈسٹری کے لیے محنت کرتا ہے اور وہی انڈسٹری اس کا دل توڑ دیتی ہے، تو یہ مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ایسے فیصلے ضروری ہوتے ہیں۔‘

ساحر نے اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بھی عندیہ دیتے ہوئے لکھا۔ ’میں بھی جلد کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا اعلان کروں گا۔ ایک نیا موسیقی سفر شروع ہونے والا ہے، جو سچائی، آزادی اور خالص فن سے بھرپور ہوگا۔ اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ فلموں میں پلے بیک سنگنگ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اب نئے پلے بیک پراجیکٹس نہیں لیں گے۔

ساحر علی بگا کے اس اعلان نے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے اور یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر میں کون سا نیا موڑ لینے والے ہیں۔

More

Comments
1000 characters