پاکستان کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامراور گلوکار عاصم اظہرکی مبینہ ملاقات کی ویڈیو نے مداحوں میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات پہلے بھی قریبی رہے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ دونوں الگ ہو گئے تھے۔ عاصم کی سابقہ منگنی بھی ٹوٹ چکی ہے اور اب افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ یہ دونوں دوبارہ قریب آ گئے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چہرے تو واضح نہیں ہیں، لیکن مداحوں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ہے۔

ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کی سالگرہ کی مباکباد دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر خوش ہورہی ہیں۔

اس دوران مداحوں نے قیاس آرائی کی کہ ماسک اور بیس بال کیپ پہن کر خود کو چھپانے کی کوشش کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ عاصم اظہر ہے ، تاکہ کوئی انہیں نہ پہچانے۔

مداحوں نے فوراً سوشل میڈیا پر اس ملاقات پر تبصرے شروع کر دیے۔ ایک مداح نے لکھا، ’یہ عاصم ہیں، لڑکیوں!‘

جبکہ ایک اور نے مذاق میں کہا، ’شادی رمضان میں ہوگی؟‘

اگرچہ دونوں نے ابھی تک اس ملاقات یا ممکنہ رشتے کی تصدیق نہیں کی، مگر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور سب امید کر رہے ہیں کہ جوڑی میں دوبارہ محبت ہو سکتی ہے۔

اس ملاقات نے پہلے سے جانی پہچانی جوڑی کے مداحوں کو بہت خوش کر دیا ہے اور ان کی جانب سے تعلقات کے حوالے سے ہر چھوٹی خبر پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

More

Comments
1000 characters