پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بدسلوکی پر آواز اٹھا دی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ گالیوں اور دھمکیوں سے کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتا جا سکتا۔

انگلینڈ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

تاہم بعض صارفین نے تنقید کی حدود پار کرتے ہوئے کھلاڑی کے اہلِ خانہ کو بھی نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر نازیبا پیغامات اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

اس صورتحال پر سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالیاں دینے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے، پاکستانی شائقین۔

دوسری جانب مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیل میں جیت اور ہار کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کے خاندان، خصوصاً بچوں اور اہلیہ کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

More

Comments
1000 characters