پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور سابقہ اداکارہ فضا علی،جو اپنی بے باک میزبانی اور نت نئے تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنے والی اداکارہ کی اپنے شوہر کے ساتھ حالیہ ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

عیدالفطر پر فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا اور شوہر اور بیٹی فرال کے ساتھ فیملی فوٹو شیئر کی۔ اس کے بعد وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

معاملہ اس وقت سنجیدہ ہوگیا جب حال ہی میں فضا علی کی ایک دوست نے پارک میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کی، جس میں فضا علی اور ان کے شوہر رومانوی انداز میں نظر آئے۔

ویڈیو کے ساتھ مزاحیہ کیپشن تھا: ”سکون کے لیے پارک گئی تھی مگر یہ سب دیکھنا پڑ گیا۔“

اگرچہ یہ ویڈیو ایک مذاق کے طور پر شیئر کی گئی تھی، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل آیا۔ کئی افراد نے فضا علی پر تنقید کی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس طرح کی رومانوی ویڈیوز پوسٹ کر کے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

۔

کچھ نے لکھا: ”اب وہ دل کی باتیں دکھا رہی ہیں جو برسوں دل میں تھیں۔“ جبکہ کچھ نے طنزاً کہا: ”فضا علی پاگل ہو گئی ہیں۔“

ایک صارف نے لکھا کہ ”فضا علی دوسروں کو سرِ عام رومانس کرنے پر لیکچر دیتی ہیں اور اب خود وہی کچھ کر رہی ہیں۔“ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ”شوہر کی اتنی نمائش کی جا رہی ہے کہ کل کو شاید انہی کے خلاف بولتی نظر آئیں۔“

کچھ صارفین نے لکھا کہ شوہر کو اتنی زیادہ نمائش دینے سے مستقبل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور کچھ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فضا علی پہلے دوسروں کو عوامی رومانوی حرکات پر تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

اس سب کے باوجود، فضا علی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پوسٹنگ جاری رکھی اور یہ واضح کر دیا کہ وہ بغیر کسی جھجک کے اپنی زندگی کا ہر لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters