بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار آدتیہ دھر اپنی حالیہ ہٹ فلم ’دھُرندھر 2‘ دی ریونج کی شاندار کامیابی کے بعد خوشی کا جشن منا رہے ہیں۔

’دھُرندھر‘ نے بھارت میں باکس آفس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے بھارت میں تقریباً 959 کروڑ بھارتی روپے اور دنیا بھر میں 1,523 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی، جس نے آدتیہ دھر کے کیریئر کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اس شاندار کامیابی کے بعد جہاں آدتیہ ایک مختصر وقفے کی تیاری کر رہے ہیں، وہی ان کے مستقبل کے تین بڑے پروجیکٹس کی خبروں نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آدتیہ دھر ایک بار پھر رنویر سنگھ کے ساتھ ہاتھ ملانے جا رہے ہیں۔ اس بار وہ کسی ایکشن فلم کے بجائے ’موریا سلطنت‘ کے بانی چندر گپت موریا کی زندگی پر مبنی ایک بڑے پیمانے کی تاریخی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رنویر سنگھ، جو پہلے ہی ’پدماوت‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں، اس کردار کے لیے آدتیہ کی پہلی پسند ہیں۔

آدتیہ دھر کا پروجیکٹ ”دی ام مورٹل آشوواتھما“ ( جو بجٹ کی کمی کے باعث روک دیا گیا تھا، اب دوبارہ شروع ہونے کے قریب ہے۔

”دھُرندھر“ فرنچائز سے ہونے والے بھاری منافع کے بعد پروڈیوسرز اب اس بڑے بجٹ کی فلم پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

اس کے علاوہ آدتیہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم پر بھی کام کر رہے ہیں، جس کی تفصیلات ابھی خفیہ رکھی گئی ہیں۔

ہدایتکار اگلی فلم شروع کرنے سے پہلے ایک چھوٹا سا وقفہ لیں گے تاکہ نئے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

دھُرندھر 2 کی کامیابی کے بعد، ان کا اگلا پروجیکٹ پہلے سے بھی بڑا اور شاندار ہونے کی توقع ہے۔

”دھُرندھر 2“ کی مقبولیت کے طوفان کو دیکھتے ہوئے اکشے کمار کی آنے والی فلم ”بھوت بنگلہ“ کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔

پروڈیوسر ایکتا کپور اور ڈسٹری بیوٹرز کا ماننا ہے کہ ’دھُرندھر 2“’ کو اپنا پورا موقع ملنا چاہیے، جس کے باعث اب ’بھوت بنگلہ‘ 10 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

More

Comments
1000 characters