پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے فنکار علی رضا ایک نئے تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے اداکار کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ماہ نور نےایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اور علی رضا تقریباً 5 ماہ تک ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔

ماہ نور کے مطابق، ان کی دوستی کا آغاز سوشل میڈیا سے ہوا جس کے بعد وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب علی رضا ایک ڈرامہ میں کام کر رہے تھے، تب وہ اکثر ملاقاتیں کیا کرتے تھے، سوشل میڈیا پر بات چیت کرتے تھے اور مختلف ایونٹس میں بھی اکٹھے نظر آتے تھے۔ انہیں علی رضا دنیا کے بہترین انسان لگتے تھے۔

ماہ نور مرزا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی علی رضا کو ملک گیر شہرت ملی، ان کے رویے میں تبدیلی آگئی۔

انفلوئنسر نے الزام لگایا کہ اداکار نے اچانک رابطہ ختم کر دیا اور پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا۔

ماہ نور کے مطابق علی رضا اس وقت شادی شدہ نہیں تھے۔ ابتدا میں علی رضا کا رویہ بہت اچھا تھا، لیکن وقت کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اب اداکار کسی اور کے ساتھ تعلق میں ہو سکتے ہیں، جن کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ماہ نور مرزا کے اس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ لوگ اس معاملے کو نجی رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے صرف توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار علی رضا نے اپنے کامیاب ڈراموں کے بعد خوب شہرت حاصل کی۔ اس وقت وہ نئے پراجیکٹ میں کام کر رہے ہیں اور ان کے مداح انہیں ساتھی اداکارہ کے ساتھ خوب پسند کررہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters