گھروں کے کونوں، چھتوں اور کھڑکیوں پر مکڑی کے جالے لگنا ایک عام مسئلہ ہے جس سے گھر گندا نظر آتا ہے۔ اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ جیسے ہی وہ جالے صاف کرتے ہیں، مکڑی دوبارہ وہاں اپنا جالا بنا لیتی ہے۔

ایک آسان ہوم میڈ اسپرے آپ کی یہ مشکل کم کر سکتا ہے۔ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے آپ کوصرف دو عام چیزوں کی ضرورت ہوگی جو ہر گھر میں آسانی سے موجود ہوتی ہیں۔

اس اسپرے کو بنانے کے لیے ایک گلاس پانی لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس شامل کریں اور ساتھ ہی ایک چمچ سفید سرکہ بھی ملا لیں۔ اب اس مکسچر کو اچھی طرح ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں۔

لیموں کی کھٹاس اور سرکے کی تیز بو مکڑیوں کو بالکل پسند نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے وہ اس جگہ سے فوری بھاگ جاتی ہیں اور دوبارہ وہاں نہیں آتیں۔

جہاں بھی مکڑی کے جالے زیادہ بنتے ہوں، جیسے دیواروں کے کونے، کھڑکیاں یا چھت، وہاں اس اسپرے کا چھڑکاؤ کریں۔ لیموں کی کھٹاس اور سرکے کی تیز خوشبو مکڑیوں کو پسند نہیں آتی، اسی وجہ سے وہ ان جگہوں سے دور رہتی ہیں۔

جب بھی آپ کو مکڑی کے جالے صاف کرنے ہوں، تو سب سے پہلے اس اسپرے کا چھڑکاؤ کریں۔ اس سے مکڑیاں یا تو بھاگ جائیں گی یا مر جائیں گی۔

اگر آپ اسپرے کیے بغیر جالا صاف کریں گے تو مکڑی نیچے گر جائے گی اور بعد میں دوبارہ آ کر جالا بنا لے گی۔ ایک بار جب آپ اس جگہ پر اسپرے کر دیں گے تو وہاں مکڑی جلدی واپس نہیں آئے گی۔

مکڑیاں زیادہ تر ایسی جگہوں پر جالے بناتی ہیں جہاں باقاعدگی سے صفائی نہیں ہوتی، جیسے دیواروں کے کونے، چھت، پردوں کے پیچھے یا فرنیچر کی پچھلی سمت۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور روزانہ نہ سہی تو ہفتے میں کم از کم ایک بار لمبے ہینڈل والے ڈسٹر یا جھاڑو سے صفائی ضرور کرنی چاہیے تاکہ مکڑیاں جالا بنانا بند کر دیں۔

اس کے علاوہ گھر کی دیواروں میں موجود دراڑیں اور سوراخ بھی مکڑیوں کے رہنے کی پسندیدہ جگہ ہوتے ہیں، اس لیے ان دراڑوں کی مرمت کروانا ضروری ہے۔ ان دراڑوں میں سرکے والے پانی کا اسپرے کرنے یا سرکہ لگے کپڑے سے صفائی کرنے سے بھی مکڑیاں آنا بند ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ اس آسان گھریلو نسخے کو معمول بنا لیں تو مکڑیوں کے جالوں سے کافی حد تک نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور گھر صاف ستھرا نظر آئے گا۔

More

Comments
1000 characters