پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے غیر اخلاقی فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی ویڈیو اپنے آفیشل ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میا خلیفہ کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ترانہ ”میاں دے نعرے“ چل رہا ہے۔

اس ویڈیو کو ن لیگ سے اختلاف رکھنے والے متعدد افراد نے پوسٹ اور ری ٹویٹ کیا۔

انہی لوگوں میں شہباز گل بھی شامل ہیں جنہوں نے جمعرات کو اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا ’یہ کون ہے؟‘۔

شہباز گل کے اس سوال پر سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی نے ان پر تنقید کی ہے تو بہت سوں نے دلچسپ اور مزاحیہ جواب فراہم کیے ہیں۔

ایک صارف نے پنجابی میں لکھا ’ایڈے تسی معصوم‘ (آئے بڑے آپ معصوم) اور اس کے ساتھ ہنسنے والی ایموجی شئیر کی۔

ایک صارف نے ازراہِ مزاق لکھا ’یہ میں کیا کیا دیکھ رہا ہوں شکر ہے میں اندھا ہوں‘۔

ایک صارف نے میا خلیفہ کو شہباز گل کی ’فین‘ قرار دیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تربیت کی بات ہوتی ہے گل صاحب، اس سے زیادہ کچھ نئی کہا جا سکتا‘۔

واضح رہے کہ شہباز گل ان دنوں امریکا میں ہیں جہاں وہ ایک مقامی یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی پارٹی کی وکالت کرتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.