اینٹی بائیوٹک کا غیر ضروری استعمال معمولی امراض کو پیچیدہ بنا دیتا ہے، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر زندگی بچانے والی ادویات کا استعمال بھی بے اثر ہوجاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت تشویش ناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے مرض کی شدت پرقابو پانے کے لیے بھاری مقدار میں ادویات کا زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے جو صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے اپنے طور پر اینٹی بائیوٹکس کا استعمال جسم میں قوت مدافعت کو ختم کردیتا ہے جب کہ مریضوں کا بھی ماننا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے ان کا مرض پیچیدہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اینٹی بائیوٹک ادویات انفیکشنز کو بڑھا رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت
اس لیے لوگوں میں سیلف میڈیکیشن کی بجائے ڈاکٹرسے رجوع کرنے کا شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.