پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول جوڑے اسد صدیقی اورزارا نور عباس نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر زارا نور عباس نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں اسد صدیقی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویربھی شیئر کی ہے، جس میں اسد سدیقی کو پشت میں پودوں کو پانی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں زارا نورعباس ہاتھ میں ڈونٹ اٹھاتے ہوئے مسکرارہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ ’راؤنڈ 2، انشااللہ‘۔

اس جوڑے کو شوبز کے دیگر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی دسمبر 2017 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

اس جوڑے کے ہاں 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جو پیدائش کے فوراً بعد انتقال کرگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور شوبز جوڑے عروہ حسین اور فرحان سعید نے بھی یہ خوشخبری اپنے مداحوں ے ساتھ شیئر کی ہے۔

More

Comments are closed on this story.