آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین بیٹے کے قتل کے بعد دوبارہ والدین بننے والے ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق مقتول گلوکار کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائیش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کی جا رہا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ 58 سالہ چرن سنگھ کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جبکہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 58 سالہ چرن سنگھ نے IVF Treatment کرایا تھا، جس کے ذریعے حمل ٹھہر گیا تھا، اس ٹریٹمنٹ کے تحت چرن سنگھ اگلے ماہ مارچ میں دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

تاہم آنجہانی گلوکار کی والدہ کی عمر کو لے کر بھارتی میڈیا پر تبصرہ کیا جا رہا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چرن سنگھ کی عمر 58 سال بتائی جا رہی ہے، لیکن 2022 میں مانسا سے الیکشن لڑتے وقت انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنی عمر 56 سال بتائی تھی۔

واضح رہے سدھو موسے والا والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جس کے قتل نے والدین کو شدید صدمہ پہنچایا تھا۔

آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا۔

More

Comments are closed on this story.