کیا آپ کوصبح صبح اکثر کچن کی بند نالیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جو آپکے موڈ کوتباہ کر دیتا ہے اور آپ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش کبھی یہ خود بھی جادو سے صاف ہو جائے۔

ایک بند نالی کسی درد سر سے کم نہیں ۔خصوصا جب آپ کا مزیدار کھانا پکنے کے لئے تیار ہو ۔

فکر مت کریں ،کیونکہ ہم آپ کو ایسی فوری اور آسان ٹپس بتارہے ہیں جو آپکی کچن کی نالیوں سے پانی کو آسانی گذرنے دے گا

ان آسان ٹپس کے ذریعے آپ ان مسائل سے چھٹکارا پا کر کچن میں اپنے ٹائم سے انجوئے کر سکتی ہیں اور مزیدار کھانے پکا سکتی ہیں ،بغیربند نالی کی رکاوٹ کے ۔

کھولتےہوئے پانی کا طریقہ

بعض اوقات ،ایک سادہ اور آسان حل زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے ۔ابلتا ہوا پانی کچن کی بند نالیوں کو کھولنے کے لئے جادوئی کام کرتا ہے ۔

پہلے ایک کیتلی یابرتن میں پانی کو گرم رکھیں ۔اور جب یہ ابلنے لگے تو اسے احتیاط سے دوسے تین مراحل میں نالی میں ڈالیں ۔اورہر مرحلے کے درمیان ،پانی کو جادوئی انداز میں کام کرنے کے لئے تھوڑا وقت دیں ۔

گرم پانی ،چکنائی ، صابن کی گندگی اور دیگر چپچپاہٹ کو گھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔ جو کہ سینک کی نالیوں کو بلاک کر دیتی ہیں ۔

بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا امتزاج

بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا کلاسک امتزاج ڈرامائی انداز سے صفائی اور نالیوں کو کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

پہلے آدھا کپ بیکنگ سوڈاکو نالی میں ڈالیں اور پھر اتنی ہی مقدار میں سرکہ بھی نالی میں ڈال دیں اور پھر اس مکسچر کو تقریبا 15 منٹ کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں ۔پھر گرم پانی گزاریں اور حسب ضرورت اس عمل کو دہراتی رہیں ۔

پلنگر کو استعمال کریں

پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے اس طریقے کی طاقت کو کم نہ سمجھیں ،یہ صرف ٹوائلٹ کے لئے نہیں بلکہ کچن کی نالیوں کو کھولنے کے لئے بھی کام کرتا ہے ۔

سینک میں اتنا پانی ہونا چاہئے کہ پلنگر کا ربڑ والا حصہ پانی میں ڈوب جائے ۔

پلنگر کو نالی کے اوپر رکھیں اور اسے دو سے سے تین مرتبہ زور سےدبائیں ۔ آپ دیکھیں گی کہ پانی فورا نالی سے جاناشروع جائےگا ۔

تار کا ہینگر استعمال کریں

آس پاس ایک تار کا ہینگر پڑا ہے؟ اسے اچھی طرح سے استعمال کرنے کا وقت آگیاہے ۔ ہینگر کو سیدھا کریں اور ایک سرے پر ایک چھوٹا سا ہک بنائیں۔

احتیاط سے نالی میں ہک والے سرے کو داخل کریں اور کسی بھی کھانے کے ذرات ، یا دیگر پھنسنے والے زرات کے ارد گرد ڈالیں جو نالی کو بند کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایک بار جب گندگی اس پر لگ جائے تو ، اسے باہر نکالیں اور اسے مناسب طریقے سے ضائع کردیں۔ یہ چھوٹی رکاوٹوں کو دور کرنے کا ایک آسان لیکن مؤثر طریقہ ہے۔

کاسٹک سوڈا کا استعمال

یہ طریقہ آخری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہیے

کاسٹک سوڈا ، جسے سوڈیم ہائیڈروآکسائڈ بھی کہا جاتا ہے ، ایک طاقتور کیمیکل ہے جو چکنائی اور بالوں جیسے نامیاتی مادے کو تحلیل کرسکتا ہے۔

تاہم ، اگر مناسب طریقے سے نہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی جلد اور پائپوں کو جلنے اور نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کاسٹک سوڈا استعمال کرنے کے لئے ، اس کی پیکنگ پر درج ہدایات کے مطابق پانی کے ساتھ مکس کریں ، پھر احتیاط سے اسے نالی میں ڈالیں۔

گرم پانی گذارنے سے پہلے اسے تجویز کردہ وقت تک نالی میں رہنے دیں۔

کاسٹک سوڈا ڈالتےوقت حفاظتی دستانے اور چشمے پہننا یاد رکھیں ، اور اس طریقہ کار کو اکثر استعمال نہ کریں۔

More

Comments are closed on this story.