صبا فیصل کے بیٹوں سے متعلق بیان پر ادکارہ حرا خان اور سعدیہ فیصل کے درمیان ایک بحث چھڑ گئی ہے۔

صبا فیصل ایک ورسٹائل پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز پی ٹی وی پر بطور نیوز کاسٹر کیا تھا ،مگر بعد میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کر دیا، جو تاحال جاری ہے۔

صبا فیصل کا شمار ایسی آرٹسٹوں میں ہوتا ہے، جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

صبا کو مختلف سماجی مسائل پر اپنی قیمتی رائے کا اشتراک کرنا پسند ہے۔ اس بار بھی، سینئر اداکارہ نے بیٹے پیدا کرنے کے بارے میں اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنالی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے پیدا کرنا سب سے بڑی راحت اور اطمینان ہے کیونکہ خواتین کے لیے اکیلے زندہ رہنا واقعی مشکل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ دو بیٹے پیدا کرکے کے خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، چاہے وہ وہ ان کے آس پاس نہ ہوں۔

صبا فیصل کے بیٹے رکھنے کی اہمیت سے متعلق بیان پر اداکارہ حرا خان کی جانب سے تنقید کی گئی ۔

حرا نے اس بیان کے ساتھ ساتھ اداکارہ کو بھی خاصے سخت انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ حرا نے لکھا ، ”جرات اور حماقت سے دنگ رہ گئے“۔

حرا خان کے تبصرے کے بعد صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل نے حرا خان کا سینئر آرٹسٹ کے لیے جارحانہ الفاظ استعمال کرنے پر برا مانا۔ سعدیہ نے لکھا کہ ’ہر کسی کو حق ہے کہ وہ جو چاہے بول سکے۔ اور میں آپ کے الفاظ سے دنگ رہ گئی ہوں! اپنی انڈسٹری کے سینئر فنکاروں کا کچھ احترام کریں“۔

سعدیہ فیصل کی پوسٹ پڑھنے کے بعد حرا نے مزید اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان جیسے رجعت پسند معاشرے میں جہاں لوگ اپنی بیٹیوں کو قتل کر رہے ہیں، صبا فیصل بیٹے رکھنے کی اہمیت پر فخر کر رہی ہیں۔

حرا خان کے جواب پر سعدیہ فیصل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔ ان کے کہنے کا وہ مطلب نہیں تھا، جو آپ نے کہا ہے۔

صبا فیصل نے بھی حرا خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرا کو اپنے بیان کو سمجھنے کے لئے تجربے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ملے جلے خیالات کے ساتھ دونوں طرف کے موقف سے اتفاق کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ حرا خان نے کچھ غلط نہیں کہا اور سینئر اداکاروں کو متنازع بیانات دینے سے قبل محتاط رہنا چاہیے۔ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ حرا خان اسے لطیف انداز میں کہہ سکتی تھیں۔

More

Comments are closed on this story.