پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انھوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔ ناٸلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔ پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کیا۔

واضح رہے کہ آٹھ ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے کا پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

More

Comments are closed on this story.