ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے چہرے ، بالوں اور یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کی دیکھ بھال کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوتےہیں ، لیکن پاؤں کی دیکھ بھال کو اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

اچھے اور صاف ستھرے پاؤں عام طور پر حفظان صحت کے مجموعی طریقوں کا اشارہ دیتے ہیں، لیکن ہماری مجموعی شخصیت کے لئے بھی اہم ہیں۔

ہمارے پاؤں ہماری مجموعی صحت کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور بڑھتی عمر کے ساتھ ۔ مثال کے طور پر، گردش میں کمی، جلد کا پتلا ہونا، ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، پٹھوں کی سوزش اور گٹھیا ابتدائی طور پر پاؤں اور ٹخنوں میں ظاہر ہوسکتے ہیں۔

آپ کے پیروں پر توجہ نہ دینے سے تکلیف دہ نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں، جن میں بیکٹیریا یا فنگل انفیکشن، ٹوٹی ہوئی ایڑیاں اور بدبو شامل ہیں۔

ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق ، جلد کے بہت سے مسائل ہیں، جن سے پاؤں پر مناسب توجہ دے کر بچا جا سکتا ہے۔

عموما پاوں کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے پیڈی کیور سیشنز پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ تاہم، ڈاکٹروں نے صفائی ستھرائی کے مسائل اور دیگر ممکنہ مسائل کی وجہ سے سیلون میں ایسا کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آلات کا غلط استعمال ناخن کی کیوٹیکل کو تبدیل کر سکتا ہے، جس سے بالآخر ناخن اور جلد میں فنگل انفیکشن ہو سکتا ہے۔

وریں اثنا، آپ کے پیروں کی اچھی دیکھ بھال کرنے کے لئے یہاں 10 تجاویز دی جارہی ہیں۔

روزانہ اپنے پیروں کا جائزہ لیں

جس طرح آپ اپنے چہرے اور مجموعی صحت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، اسی طرح اپنے پیروں پر بھی گہری نظر رکھیں۔

ڈرماٹالوجسٹ کو مشورہ ہے کہ کسی بھی کٹ، چھالے، سرخی، سوجن، یا دیگر خرابیوں کی جانچ کریں. یہ خاص طور پر ذیابیطس یا پیریفیرل نیوروپیتھی والے لوگوں کے لئے اہم ہے، کیوں کہ وہ اپنے پیروں میں درد یا تکلیف محسوس نہیں کرسکتے ہیں۔

عوامی مقامات پر ننگے پاؤں جانے سے گریز کریں

گھر پر ننگے پاؤں چلنا، جہاں حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، عام طور پر قابل قبول ہے۔ تاہم عوامی مقامات پر ماہرین اس کے خلاف سختی سے مشورہ دیتے ہیں۔

کئی مواقعوں پر ثقافتی عوامل، عوامی مقامات پر ننگے پاؤں چلنے کا سبب بنتے ہیں۔ یہ نیوروپیتھی کے شکار لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ، عوامی مقامات پر ننگے پاؤں چلنا اور چپل بانٹنا پیروں میں مسوں کا باعث بن سکتا ہے۔

پاؤں کے ناخنوں کو صحیح طریقے سے تراشیں

پاؤں کے ناخنوں کو کاٹنا، پاؤں کی صحت کا ایک اہم حصہ ہے۔ لمبے ناخن رکھنے سے گریز کریں کیونکہ وہ انفیکشن کا ذریعہ بھی ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح ان کو بہت چھوٹا کاٹنے سے پیروں کے ناخنوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اپنے پاؤں کے ناخنوں کو سیدھا کاٹیں اور بہت چھوٹے نہ ہوں۔ اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیے گئے مناسب نیل کٹر استعمال کریں۔

اپنے پاؤں دن میں دو بار دھوئیں

دانت برش کرنا، پاؤں دھونا بہت سے لوگوں کے لئے صرف صبح کی روٹین ہے۔ حالانکہ دونوں مشقیں رات میں زیادہ اہم ہیں۔

پاؤں زمین کے قریب ترین ہوتے ہیں، اور وہ فرش پر موجود ہر قسم کی دھول اور جراثیم کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ لہذا، انہیں دھونا ایک اچھی عادت ہے۔ کیونکہ آپ ان پیروں کو اپنے بستر پر لے جائیں گے، جہاں سے وہ آپ کی ناک، منہ اور جلد پر پہنچ سکتے ہیں۔

رات کو اپنے پاؤں دھونے سے ان تمام دھول اور جراثیم سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اپنے پیروں کو اچھی طرح خشک کریں

صبح کے رش کے دوران، ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے پیروں کو مناسب طریقے سے خشک کیے بغیر اپنی چپل یا جوتے پہنتے ہیں۔ خاص طور پر پاؤں کی انگلیوں کے درمیان مکمل خشکی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ، پاؤں میں خارش، تکلیف دہ اور متعدی فنگل انفیکشن، گرم اور نم ماحول میں پھلتا پھولتا ہے. اس اور دیگر فنگل انفیکشن کو دور رکھنے کے لئے، نہ صرف صبح میں بلکہ سونے سے پہلے بھی دھو کر اچھی طرح خشک کرنا ضروری ہے۔

موئسچرائز، موئسچرائز اور موئسچرائز

اپنے جسم کے دیگر حصوں کی طرح ، اپنے پیروں کو بھی نمی دیں۔ ایسا کرنے سے خشک اور پھٹی ہوئی جلد کی روک تھام ہوتی ہے۔

خشک ہونے پر، پاؤں غیر صحت مند اور غیر پرکشش نظر آتے ہیں. مزید برآں، اچھی طرح سے نمی والے پاؤں قبل از وقت بڑھاپے کے لئے کم حساس ہوتے ہیں۔

لیکن اسے پیروں کی انگلیوں کے درمیان لگانے سے گریز کریں، کیوں کہ اس سے پھپھوندی کی نشوونما کو فروغ مل سکتا ہے۔

اپنے پیروں پر بھی ایس پی ایف لگائیں، خاص طور پر جب آپ کھلی چپل پہن کر باہر جارہے ہوں۔

اچھے جوتے

ماہرین آرام دہ جوتے پہننے کا مشورہ دیتے ہیں، جو آپ کو اچھی طرح فٹ آتے ہوں۔

ایسے جوتے منتخب کریں جو آپ کو اچھی طرح سے فٹ آئیں ، نہ تو بہت تنگ ہوں، اور نہ ہی بہت ڈھیلے ہوں۔

وریں اثنا، صحیح جوتے خریدنے کے لئے دن میں بعد میں خریداری کریں۔ اس وقت آپ کے پاؤں تھکے ہوئے اور قدرے سوجے ہوئے ہوتے ہیں ، لہذا آپ کو تنگ جوتے خریدنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

ایک عام مسئلہ ہے بدبودار جوتے۔ جب بیکٹیریا پسینے کے ساتھ مل جاتے ہیں تو ، یہ اس ناخوشگوار بو کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن اس سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے۔ کالی چائے کا ایک بیگ گرم پانی میں ڈال یں اور اپنے پیروں کو 30 منٹ کے لئے اس میں بھگو دیں۔

پاؤں کی ورزش کریں

اپنے پیروں کو صحت مند رکھنے کے لیے پیروں کی ورزش کریں اور باقاعدگی سے اسٹریچ کریں۔ ایسا کرنے سے گردش اور لچک میں بہتری آئے گی۔

اس سلسلے میں پاوں کی کچھ ایسی ورزشیں ہیں، جنہیں آپ اپنے معمول میں شامل کرسکتے ہیں۔

ایکسفولیٹنگ اہم ہے

جلد کے مردہ خلیات اور کیلس (سخت جلد) کو ہٹانے کے لئے صبح کا شاور لیتے وقت اپنے پیروں کو صاف کرنے کے لئے فٹ فائل کا استعمال کریں۔

ڈاکٹرزجلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں دو بار ایکسفولیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔

صاف موزے

جرابوں کا صحیح (اور صاف) جوڑا پہننا آپ کے پاؤں کی دیکھ بھال کا ایک اور اہم حصہ ہے۔

نائلون سے بنائے گئے موزوں کو چھوڑ دیں، اور موسم کے مطابق یا اونی جوڑے کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ، ہر بار پہننے کے بعد اپنے جرابوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔

More

Comments are closed on this story.