موسم گرما جب بھی آتا ہے اپنے ساتھ کئی پریشانیاں بھی لاتا ہے۔ گرمی کی شدت بہت سی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ اور رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔ لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان حال افراد کے لیے یہ دن گذارنا محال ہو جاتے ہیں۔

گرم موسم کی گرمی کے لئے کچھ ایسی تدابیر دی جارہی ہیں ، جس کا مقصد گرمی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکنا اور کم کرنا ہے ، خاص طور پر وہ لوگ جو گرمی کی شدت سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جیسے بزرگ ، بچے اور دائمی طور پر بیمار ، نیز وہ لوگ جو زیادہ تر دھوپ میں کام کرتے ہیں یا بیرونی مشقت کرتے ہیں۔

پانی یا مشروبات کثرت سے پئیں

جسم میں نمکیات اور پانی کو متوازن کرنے کے لیئے پانی زیادہ سےزیادہ پیئیں۔ البتہ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ اس کے لیے پیاس کے محسوس ہونے کا انتظار نہ کریں۔

اگرچہ کوئی بھی گرمی سے متعلق مسئلے کا شکار ہوسکتا ہے ، لیکن شیر خوار بچوں اور چھوٹے بچوں ، بزرگوں اور ان بیماریوں میں مبتلا افراد پر خصوصی توجہ دیں جو گرمی اور پانی کی کمی سے بڑھ سکتی ہیں۔

ہلکے ، ڈھیلے کپڑے پہنیں،جو پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں

گرمیوں میں جس حد تک ممکن ہو، ڈھیلےاور ہلکے رنگ کے لباس پہنیں۔ شام کے وقت باہر نکلتے ہوئے جرابیں ضرور پہنیں، تاکہ کوئی مچھر پاوں پر نہ کاٹ سکے۔

دن میں ورزش سےگریز کریں

ورزش کرنے کے لیے دن کے ٹھنڈے وقت اور ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں اس طرح آپ تھکنے سے بھی بچ جائیں گے۔

کھانے کو زیادہ دیر تک باہر نہ رکھیں

کھانا کھانے کے فورا بعد اسے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ کھانے کو دو سے تین گھنٹے سے زیادہ باہر رکھنے سے ان کے خراب ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔

گاڑی میں بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں

کبھی بھی کسی کو بند ، پارک شدہ گاڑی (خاص طور پر بچے ، بوڑھے یا دائمی طور پر بیمار) میں نہ چھوڑیں۔

اپنی ادویات کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں

گرمی اس کی ساخت اور اس کے اثرات کو تبدیل کر سکتی ہے۔

اگر آپ مسلسل گرمی میں کام کرتے ہوں تو اپنے ساتھ ایک ٹھنڈے پانی اسپرے بوتل رکھیں۔

کوشش کریں کہ سیروتفریح کے لیے ان جگہوں کا انتخاب کریں، جو قدرتی ٹھنڈے پانی کے تالاب اور چشمے کی دولت سے مالامال ہو۔ لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ بھو لیں۔

More

Comments are closed on this story.