بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلپا کرسی سے اٹھ کر میڈیا نمائندگان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہتی ہیں کہ سوری ، میری وجہ سے آپ کو انتظار کرنا پڑا، لیکن اس کی وجہ ممبئی ٹریفک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں تک نو انٹری سے ہوتے ہوئے پہنچی ہوں۔ کیونکہ گوگل میپ نے ہماری صحیح رہنمائی نہیں کی اور پھر آپ لوگ جانتے ہیں ممبئی کی ٹریفک کو، اگر اس میں انسان ایک مرتبہ پھنس گیا تو وقت پر نکلنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شلپا شیٹی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے فلموں میں بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بتائی تھی۔

شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ ابتداء سے ہی ایسے کردار میری ترجیح رہے ہیں، جسے میرے بچے بھی اسکرین پر دیکھ سکیں ۔ اسی لیے میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں، جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو۔

شلپا شیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ، وہ اپنے بچوں کو ذہن میں رکھ کر اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہیں اور صرف ایسے اسکرپٹ منظور کرتی ہیں،جس میں کام کر کے انہیں اطمینان اور آرام محسوس ہو، بصورت دیگر ریجیکٹ کر دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی یہ شوخ وچنچل اداکارہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد فلموں سے تقریبا کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم کئی پروگرامز میں ججز کے فرائض انجام دیتی ہوئی نظرآتی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.